دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے رکن زون فیضان علی چشتی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ
پاکپتن شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ شعبے کے ذمہ داراسلامی بھائی سے
ملاقات کی۔
رکن
زون فیضان
علی چشتی نے یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم کے حوالے سے
بات چیت کی۔ (رپورٹ:
فیضان علی چشتی، رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر
اہتمام 14 جولائی 2021ء کوریسکیو آفس پاکپتن شریف میں دینی حلقہ ہوا جس میں شفٹ
انچارج اور ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔
رکن
زون شعبہ F.G.R.Fپیر
فیضان علی چشتی نے شرکا کونیکی کی دعوت دی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ:
فیضان علی چشتی، رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن)
ریسکیو1122
کے تعاون سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ کوٹ مومن میں فرسٹ ایڈ
ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام، نگران
کوٹ مومن کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی، رکن زون FGRF
بھلوال ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری، شہر نگران کوٹ مومن حاجی احمد خان عطاری اور مسلمScientist ایکس ڈین فکیلٹی آف سائنس ڈاکٹر
غلام حسین عطاری نے شرکت کی۔
ریسکیو1122
کے اہلکاروں نے شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ڈیزاسٹرز مینجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ کروائی۔
ڈیزاسٹرز
مینجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ میں ابتدائی طبی امداد کی تعارف، سانحہ یا ایمرجنسی کے بعد پہلے سنہری گھنٹے کی اہمیت، زخم
پر پٹی باندھنے کا طریقہ، ہڈی ٹوٹ جانے پر ابتدائی طبی امداد کا طریقہ، سانس
اور نبض کی بحالی کا طریقہ (CPR ) ، آگ بجھانے والے آلے کے
استعمال کا طریقہ شامل تھا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکنِ زون
شعبہ مدنی چینل عام کریں)
ریسکیو1122 کے تعاون
سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مدنی مرکز
فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذۂ کرام سمیت نگران زون، نگران کابینہ، ریجنل ذمہ
دار شعبہ FGRFاور رکن زون FGRFبھلوال
نے شرکت کی۔
ریسکیو1122 کے
اہلکاروں نے شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ڈزاسٹرز مینجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ کروائی۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی
رکنِ زون شعبہ مدنی
چینل عام کریں)
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 4جولائی
2021ء کو بھلوال اور میانی تحصیل بھیرہ شریف ضلع سرگودھا میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے امیر
اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے
ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
اس موقع پر نگران زون
بھلوال مولانا انصر خان عطاری مدنی نےنگران بھلوال کابینہ محمد حسنین عطاری اور نگران بھیرہ کابینہ قاری نوید عطاری اور رکن
زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری کے ہمراہ بلڈ کیمپ کا
وزٹ کیا اور خون عطیہ کرنے والے عاشقان رسول سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ
افزائی کی۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری
مدنی، رکن زون شعبہ مدنی چینل)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کو پھلروان
تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقان رسول نے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر
عمل کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
اس
موقع پر نگران زون مولانا انصر خان عطاری مدنی نے رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری اور نگران
پھلروان کابینہ قاسم عطاری کے ہمراہ بلڈ
کیمپ کا وزٹ کیا اور خون عطیہ کرنے والے عاشقان رسول سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی
حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:
فضیل رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی چینل)
20جون 2021ء کو فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام لکھی درچوک شکار پورمیں بلڈ
ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دعوت اسلامی کے ساتھ
تعاون کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
اس
موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور صحافی حضرات نے کیمپ کا دورہ کیا اور
دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن حافظ
آباد کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی بھٹیاں میں تھیلیسیمیا اور
ہیموفیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خدمت انسانیت کا درد
رکھنے والے عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
بلڈ
کیمپ پر موجود پنڈی بھٹیاں کے ذمہ دار مولانا محمد وسیم عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت
اسلامی ہر مشکل وقت میں سندس فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان
مریض بچوں کے لئے ہمارا بلڈ ہر وقت تیار ہے تاکہ یہ ننھے منے پھول جیسے بچے اپنی
زندگی کو حسین بنا سکیں۔
اختتام
پر سندس فاؤنڈیشن کے ایڈمن حسنین علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل
تحریک دعوت اسلامی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ان مشکور ہیں
کہ یہ ہمیں بلڈ ڈونیٹ کروا کے دے رہے ہیں۔ دوران گفتگو
انہوں نے بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
شکریہ بھی ادا کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس
رابطہ برائے شخصیات)
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا
سلسلہ ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز
خان و نگران حافظ آباد زون دیگر شخصیات و اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد
مدثر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات)
فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حافظ آباد میں باقاعدہ شجر کاری
مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں حافظ آباد
میں باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ نگران زون مولانا محمد وسیم عطاری، جامعۃ
المدینہ حافظ آباد کے اساتذہ و طلباء کرام، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد ڈاکٹر آصف
نواز، چیف ایگیزیکٹیو آفیسر میونسپل
کارپوریشن حیدر علی چٹھہ صاحب اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر رائے حسن رضا پرائم منسٹر گرین
اینڈ کلین پاکستان نے مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا نعرہ”
پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے “ بھی لگایا
گیا۔