دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام یکم اگست 2021ءسے ملک بھر میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً شجر کاری کی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں 5 اگست 2021ء کو بار ایسوسی ایشن فتح جھنگ کے احاطے میں شجر کاری کی گئی جس میں وکلاء، صحافی برادری، تاجران اور سماجی شخصیات سمیت ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے پودے لگائے۔

بار کونسل میں دعوت اسلامی کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر بار کونسل فتح جھنگ ایڈوکیٹ عبد الناصر جمال نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی جہاں دین متین کے لئے خدمت کررہی ہے وہی فلاحی کاموں میں بھی مصروف عمل ہے۔ پروگرام کے بعد شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری، شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)