ریسکیو1122 کے تعاون سے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ لالہ زار بھلوال میں  فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام، رکنِ زون شعبہ FGRF ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری اور ناظم جامعۃ المدینہ مولانا محبوب رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ڈیزاسٹرز منیجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ کروائی۔

ڈیزاسٹرز منیجمنٹ کی ابتدائی ٹریننگ میں ابتدائی طبی امداد کی تعارف، سانحہ یا ایمرجنسی کے بعد پہلے سنہری گھنٹے کی اہمیت، زخم پر پٹی باندھنے کا طریقہ، ہڈی ٹوٹ جانے پر ابتدائی طبی امداد کا طریقہ، سانس اور نبض کی بحالی کا طریقہ (CPR ) ، آگ بجھانے والے آلے کے استعمال کا طریقہ شامل تھا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)