گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام جلال پور روڈ شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

شجر کاری میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ، ضلعی امیر مولانا وسیم عطاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محسن عالم، سی او میونسپل کارپویشن حیدر علی چٹھی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پروگرام پاکستان رائے حسن علی کھرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر سیاسی و سماجی نے گھوڑا چوک سے قتل گڑھا چوک تک 300پودے لگائے۔

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری، نگران کابینہ علی پور چٹھہ)