21 صفر المظفر, 1447 ہجری
12 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسلم عطاری نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب
اسمبلی ملک ظہیر چنڑ کے ڈیرے پر شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا جس میں نگران
ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری، بہاولپور سٹی کے ٹاؤن نگران اور FGRF کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر چنڑ نے اس اہم کام کو سراہتے ہوئے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو بہت پسند کیا اور
مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔
اس دوران نگران پنجاب نے 1500واں جشن ولادت کے متعلق
ڈپٹی اسپیکر کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے بہاولپور میں جشنِ ولادت منانے کے
حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)