دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کامونکی میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن ہوا جس میں چیئرمین امن کمیٹی سرکل کامونکی حاجی غلام علی نقشبندی کی خصوصی شرکت ہوئی۔

اس سیشن میں ریسکیو 1122 کامونکی کے ماہر عملے نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کامونکی میں معلم کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کو ابتدائی طبی امداد کی عملی تربیت فراہم کی۔

سیشن میں شریک چیئرمین امن کمیٹی حاجی غلام علی نقشبندی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: دعوتِ اسلامی نہ صرف دین کی تبلیغ میں مصروفِ عمل ہے بلکہ انسانی خدمت کے میدان میں بھی ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر FGRF کے تحصیل ذمہ دار محمد وقار سرویا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ:دعوتِ اسلامی کا یہ فلاحی شعبہ ہر آزمائش میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، چاہے وہ زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات ، FGRF کے رضاکار ہمیشہ خدمت کے لئے پیش پیش ہوتے ہیں۔

سیشن میں دعوتِ اسلامی کے دیگر ضلعی نگران مولانا محمد عمران عطاری مدنی، تحصیل نگران محمد عادل عطاری اورمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)