جلالپورپیروالا، ڈسٹرکٹ ملتان:

دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں نگرانِ شعبہ FGRF شفاعت علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر جمشید اختر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر جمشید اختر نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات بالخصوص حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران لائیو اسٹاک کے حوالے سے شعبہ FGRF کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا جن میں جانوروں کا ریسکیو کرنا، وَنڈہ، چارہ اور مویشیوں کی دیکھ بھال شامل تھے۔

بعدازاں سیلابی صورتحال کے دوران کئے جانے والے اقدامات کے پیشِ نظر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کو Appreciation Letterپیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ FGRF ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)