کراچی کے علاقے دھورا جی کالونی میں واقع مقامی ہال میں FGRF (دعوتِ اسلامی) کے ذیلی شعبے اسکلز انہانسمنٹ پروگرام کے تحت Certificate Distribution Ceremony کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، ڈائریکٹر SEP، ہیڈ آف ایپلی کیشن پرائیوٹ کمپنی، نجی بینک آفیسرز، ٹیچرز، FGRF کے اسلامی بھائی سمیت اسٹوڈنٹس اور سرپرست موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد اسکلز انہانسمنٹ پروگرام کے اسٹوڈنٹس نے مختلف ایکٹیویٹیز اور اپنی کامیابیوں سے متعلق حاضرین کو بتایا۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اسٹوڈنٹس کی جانب سے پیش کی جانے والی ایکٹیویٹیز کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹرSEP کی کاوشوں کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسلامی بھائیوں کو بریفنگ دی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی اور ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں اس علم کے ذریعے دینِ اسلام کو پھیلانے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے اپنے تأثرات دیئے جبکہ رکنِ شوریٰ نے اختتامی دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)