دنیا بھر میں فلاحی خدمات سرانجام دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کےتحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی پاکستان میں موجود فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر FGRF کا عزم واضح کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لئے کھڑے ہیں۔

اس ملاقات کا مقصد فلسطین کے عوام کے حقوق اور امدادی سرگرمیوں کو تقویت دینا ہے تاکہ مشکل گھڑی میں ان کے حق میں آواز بلند کی جا سکے اور انسانیت کی خدمت جاری رہ سکے۔FGRF کے ذمہ داران کی فلسطینی سفیر کے ساتھ ملاقات ایک متاثر کن اور ہمدردانہ امدادی کام کی جانب ایک اور قدم ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)