21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت 14 ستمبر 2022ء بروز بدھ ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی عبدالرزاق عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ہر یوسی میں
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کے لئے جگہ کا تعین کرنے پر تبادلۂ خیال کیا
نیز بر وقت دینی کاموں کی کارکردگی جمع
کروانے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے
شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالرحمن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)