61چک کھڑیانوالہ پنجاب کے ایک نجی اسکول میں اجتماعی طور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے زیرِ
اہتمام اجتماعی طور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم بیش 630 عاشقانِ رسول (جن میں اسکول کے اسٹوڈنٹس اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات
شامل تھیں) نے شرکت کی۔
یہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اجتماع 61چک کھڑیانوالہ پنجاب کے ایک نجی اسکول میں منعقد ہوا نیز مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ الحمد لله عزوجل مدنی مذاکرے سے بہت کچھ سیکھنے کو
ملا اور اسی طرح ہر ہفتے کو اپنے علاقوں میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ اجتماع منعقد
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدِ مدنی مذاکرہ کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کے حوالے سے اپنے نام لکھوائے۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ مدنی مذاکرہ رکن صوبائی پنجاب مشاورت،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)