5 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جون 2022ء بروز جمعہ
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت شعبے کے دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی
واہداف کا جائزہ لیا اور ہفتہ وارمدنی مذاکرے کے مقامات میں اضافہ کرنے کا ذہن
دیا۔مزید رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:سہیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)