علمِ دین کی مجالس کا انعقاد کرنا سرکارِ دوعالم ﷺ اور بزرگانِ دین کی تعلیمات میں سے ہے تاکہ ان مجالس کے ذریعے لوگوں کی تربیت و رہنمائی کی جا سکے نیز انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ بھی بتایا جا سکے۔

پیارے آقا ﷺ اور بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے جبکہ ملک و بیرونِ ملک سے بذریعہ مدنی چینل کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں۔

22 اکتوبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور حضور ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے ہوگا، بعدازاں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم القدسیہ مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے قراٰن و حدیث کی روشنی میں علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے مدنی مذاکرے کا آغاز پاکستانی کی وقت کے مطابق رات کم و بیش 09:00 PM پر کیا جائے گا۔تمام عاشقانِ رسول مدنی مذاکرے میں شرکت کر کے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)