18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اوکاڑہ ڈویژن ساہیوال میں
مدنی مشورے کا انعقاد، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران کی شرکت
Wed, 23 Nov , 2022
2 years ago
شعبہ ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ دعوتِ اسلامی کے تحت 21 نومبر 2022ء بروز پیر اوکاڑہ ڈویژن ساہیوال میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے
کےپنجاب پاکستان سطح کے ذمہ دار عبد الرزاق عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی مذاکرے کے مستقل مقامات کی لسٹیں تیار کرنے اور لائیو
مدنی مذاکروں کے مقامات بڑھانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی پر اُن کی
حوصلہ افزائی کی اور مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عمیر
رضا عطاری ذمہ دار مدنی مذاکرہ ڈویژن ساہیوال، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)