18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر
گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام میٹروپولیٹن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ
دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا
اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں نئی تنظیمی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔بعدازاں
مدنی مشورے میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی
کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالرحمن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)