پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت کومال روڈ لاہور میں بذریعہ ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، نگرانِ زون اور دیگر ذمّہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دیئے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔(رپورٹ: محمد طیب عطاری،ریجن ذمّہ دار مدنی مذاکرہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت6 دسمبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک کو205بامن والا فیصل آباد میں اجتماعی مدنی مذاکرہ ہوا جس میں بڑی تعدادمیں اہلِ علاقہ نے جمع ہوکر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی اور امیر اہلِ سنت کے مبارک ملفوظات سے مستفیض ہوئے۔ اس اجتماع کا اختتام درود و سلام اور اجتماعی دعا پر ہوا۔ (رپورٹ:سید معاذالرحمن،رکن زون فیصل آباد زون مجلس مدنی مذاکرہ)


4 نومبربروزبدھ 2019 ء کو میراں حسین زنجانی دربار لاہور میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع منعقد ہوا جس میں نگران زون ،نگران کابینہ، ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار اور عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےعلم و حکمت بھرے ملفوظات سے فیض یاب ہوئے۔ (طیب عطاری، ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار لاہور)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت یکم دسمبر 2019ء کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لائیومدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوری حاجی محمد منصور رضا عطاری اور نگران کابینہ سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہدیئے گئے حکمت بھرے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 30نومبر2019 ء بروز ہفتہ کو دہم تھل نارووال  میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں نگران کابینہ، ریجن ذمّہ دار سمیت دیگر ذمّہ داران اور علاقے کے عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےعلم و حکمت بھرے نکات سے فیض یاب ہوئے۔(طیب عطاری،ریجن مدنی مذاکرہ ذمّہ دارلاہور)

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 30نومبر 2019ء کوحیدر چوک حیدر آباد میں لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے  شرکت کی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیئے گئے حکمت بھر ےجوابات سے فیض یاب ہوئے۔مدنی مذاکرے کے اختتام پر ڈویژن نگران نے شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔( محمد شان عطاری، ڈویژن مشاورت حیدرآباد)


30 نومبر 2019 ء بروز ہفتہ کو دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت فخر آباد فیصل آباد میں اجتماعی مدنی مذاکرہ کا اہتمام ہوا جس میں نگران مجلس سمیت تقریباً 300 اسلامی بھائیوں نے اجتماعی طور پر امیرِ اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےملفوظاتِ عالیہ پر مشتمل مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔ آخر میں نگران مجلس نے دعا فرمائی اور درود وسلام کی پُر کیف گونج میں اس سلسلے کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: سید معاذالرحمن، رکن زون مجلس مدنی مذاکرہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 29 نومبر 2019 ء  بروز جمعۃالمبارک کو ساہیوال میں مدنی حلقے کا اہتمام ہواجس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران مجلس مدنی مذاکرہ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف مدنی کاموں کے تعارف کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان ِمدینہ آنے کی دعوت بھی دی۔


امیرِ اہلِ سنت مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے علم و حکمت سے بھرے ملفوظات پر مشتمل ہفتہ وار مدنی مذاکرہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت29 نومبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک کوشاہدرہ لاہور رحمان سٹی ٹاؤن کی گراؤنڈمیں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ و ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ:طیب عطاری، ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار لاہور)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت27نومبر2019ء کودہم تھل ناروال کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ کابینہ اور ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن    ذمّہ دار اور زون ذمّہ دار مجلس مدنی مذاکرہ نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمّہ داران سے فالو اپ کرنے اور رابطے کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: طیب عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس مدنی مزاکرہ)

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت27نومبر 2019ء کومدرسۃ المدینہ  دہم تھل ناروال کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ، رکنِ کابینہ اور مجلس مدنی مذاکرہ کے ذمّہ داران سمیت علاقے کے دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس مدنی مذاکرہ نے 30نومبر2019ء کو ہونے والے لائیو مدنی مذاکرہ کے متعلق مجالس بنائی اورذمّہ داران کو اس مدنی مذاکرہ اجتماع کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔ علاوہ ازیں ریجن ذمّہ دار نے مدنی مذاکرہ اجتماع گاہ کاوزٹ کیا اور مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: طیب عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس مدنی مزاکرہ)

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت  فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دارمجلس مدنی مذاکرہ نے شرکاکی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ذمّہ داران نے ڈویژن اور مقامی سطح پر ذمّہ دار کا مقرر کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔(محمد طیب عطاری، ریجن ذمّہ دارمجلس مدنی مذاکرہ )