جامعۃُ
المدینہ لکی مروت میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت سیکھنے سکھانے کا سلسلہ
پچھلے
دنوں جامعۃُ المدینہ لکی مروت میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت سیکھنے سکھانے
کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے طلبۂ کرام
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب
دلائی ۔(رپورٹ:
محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
کوہاٹ جامعۃُ المدینہ میں شعبہ مدنی چینل عام کریں
کے تحت سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ
پچھلے
دنوں کوہاٹ کے جامعۃُ المدینہ میں شعبہ
مدنی چینل عام کریں کے تحت سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ
کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے طلبہ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلایا۔(رپورٹ:
محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
پنیالہ
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائی اسکول میں
شعبہ مدنی چینل عام کریں کےتحت سنتوں بھرا بیان
گزشتہ
روز پنیالہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائی
اسکول میں نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔
نگرانِ
شعبہ انجم رضا عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلماور
درودِ شریف پڑھنے“ پر گفتگو کی نیز
اسٹوڈنٹس سمیت اساتذہ کرام کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی اور سوشل میڈیا کا
پوزیٹو استعمال کرنے کا طریقہ بتایا اور اسکول کے پرنسپل کو مکتبۃُالمدینہ کی
مطبوعہ کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی پیاری
سیرت“ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:
محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
27
دسمبر 2022ء کو عامر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت سنتوں بھرا
بیان ہوا جس میں سوات ، مردان اور دیر سے مدنی
قافلے میں آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار خیبر پختونخواو لاہور سٹی نے شرکا کو مدنی چینل اردو، عربی ، بنگلہ، انگلش اور کڈز مدنی چینل
کا تعارف کروایا اور اس پر ہونیوالے مختلف پروگرامز دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی سوشل میڈیا اور ایپلی کیشنز کا
تعارف ، اسکے کام کرنے کا طریقہ و اسکے فوائد بتائےجس پر شرکا نے انکا شکریہ ادا
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو خوب
سراہا۔ (رپورٹ:
محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
ڈیرہ
اسماعیل خان میں این سی این کیبل ہیڈن کے
سی ای او اطہر اعوان سے ملاقات
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے20 دسمبر 2022ء کو
نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا
عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں NCN کیبل ہیڈن کے CEO
اطہر اعوان سے ملاقات کی۔
دورانِ گفتگو نگرانِ شعبہ نے مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔مزیدآخر
میں کتاب’’نماز کا طریقہ‘‘ تحفے میں پیش کی۔(رپوٹ: محمد
عنایت عطاری مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم
رضا عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مارگلہ
کیبل ہیڈن کے CEO
وسیم مروت سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر انجم رضا عطاری نے وسیم مروت سے مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے پر ان کا
شکریہ ادا کیا اور انہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں امیر ِاہلِ
سنت دامت برکاتہم
العالیہ کی کتاب ’’نماز کا طریقہ‘‘ تحفے میں پیش
کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپوٹ: محمد عنایت عطاری مدنی چینل عام
کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت 21 دسمبر2022ء کو جامعۃ ُالمدینہ فیضانِ
مدینہ پنیالہ شریف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری
نے جامعۃُ المدینہ کے طلبہ ٔکرام میں سنتوں بھرا بیان کیا نیز مدنی چینل دیکھنے اور اس کی دعوت عام کرنے کا
ذہن دیا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا گروپس کے
ذریعے دعوتِ اسلامی کا ڈیٹا عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد
عنایت عطاری مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامعۃُ
المدینہ فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
20
دسمبر 2022ء کو جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے
طلبۂ کرام میں سنتوں بھرابیان کیا۔
دورانِ
بیان مدنی چینل دیکھنے اور اس کی دعوت عام
کرنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا گروپس کے
ذریعے اسلامی لٹریکچر پر مشتمل دعوتِ اسلامی کا ڈیٹا عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد
عنایت عطاری مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدنی چینل
عام کریں کراچی سٹی کےذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ
مجلس انجم رضا عطاری نے کراچی سٹی کے سٹی ،ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران کی تربیت
فرمائی اور شعبے کے دینی کام کرنے کے لئے جدید طریقہ اور ذرائع استعمال
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد
آصف عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
چینل عام کریں کراچی سٹی کے ذمہ داران کی مارکیٹ یونین کے اراکین سے ملاقات
پچھلے
دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں دعوتِ ا سلامی کےشعبہ مدنی چینل
عام کریں کراچی سٹی کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن اقبال ٹاؤن میں مارکیٹ
یونین کے اراکین ، مارکیٹ جائے نماز کے امام صاحب اور دکان داروں سے ملاقات کی۔
نگرانِ
مجلس انجم رضا عطاری نے دکانداروں
کودعوتِ اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا نیز انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے علم ِدین پر
مشتمل مدنی چینل کے سلسلے دیکھنے
کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد
آصف عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مجلس مدنی چینل عام کریں
کے تحت6 دسمبر 2022ء کو ڈسکہ
شہر اور ڈسکہ شہر کے اطراف میں گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار نے مقامی ذمہ دار کے
ہمراہ مختلف موبائل مارکیٹس اور کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے کیبل آپریٹرز سے جہاں مدنی چینل نہیں چلتا وہاں مدنی چینل کو
چلوانے اور جہاں چلتا ہے لیکن آخری نمبروں پر ہے وہاں مدنی چینل کو پہلے نمبروں پر چلانے کی گزارش پیش
کی۔
اس کے ساتھ ساتھ کیبل آپریٹرز کو نیکی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل
سروسز کا تعارف پیش کیا اور ان کے موبائل
میں ڈیجیٹل سروسز ایپ ڈاؤن لوڈ کروائیں نیز انہیں مدنی چینل پر چلنے والے سلسلوں
کو دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ:
محمد مزمل عطاری گوجرانوالہ ڈویژن مجلس مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
گزشتہ
روز نگران مجلس شعبہ مدنی چینل عام کریں
انجم رضا عطاری نے صوبائی ذمہ دار احمد رضا عطاری کے ہمراہ لاڑکانہ شہر کی موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں سے
ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات
کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دکانداروں کودعوت اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی
ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کا تعارف کروایا نیز
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور اپنے اہل خانہ سمیت مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)