گزشتہ
روز لاڑکانہ میں نگران مجلس شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے DC office میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ، نگران شعبہ
انجم رضا عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور شعبہ FGRF کے تحت سیلاب متاثر افراد کی خدمات بیان کیں
اور مدنی چینل دیکھنے کے حوالے سے آگاہی دی ، جس کو انہوں نے خوب سراہا۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
سکھر
میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کا موبائل
مارکیٹ میں دورہ ، دکانداروں سے ملاقات
گزشتہ
روز نگران مجلس شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے
میں سکھر میں ذمہ داران کیساتھ موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں دکانداروں سے
ملاقاتیں کیں اور سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا۔
اسکے
علاوہ موبائل مارکیٹ میں (Gemini Cable) کے صدر محمد عرفان کھوسو سے ملاقات کی اور
انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی، جس پر انہوں
نے وزٹ کرنے کی نیت کی۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز نگران مجلس شعبہ مدنی چینل عام کریں
انجم رضا عطاری نے صوبائی ذمہ دار احمد رضا عطاری کے ہمراہ میر پور خاص کی موبائل
مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات
کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دکانداروں کودعوت اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی
ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کا تعارف کروایا نیز
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور اپنے اہل خانہ سمیت مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر لاڑکانہ میں نگرانِ شعبہ
مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے محتسب سندھ سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ جات بالخصوص FGRF اور کڈز مدنی چینل پروموشن کی activities بتاتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو مدنی چینل
دیکھنے کا ذہن دیا جس پر محتسب سندھ نے
اپنے خیالات اظہار کیا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے
دنوں لاڑکانہ میں شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوت اسلامی ) کے
تحت میڈیکل سے وابستہ افراد کے یہاں مدنی حلقہ لگا یا ، نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام
کریں انجم رضا عطاری نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی اور اسکے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی اور FGRF کے تحت ہونیوالے فلاحی و امدادی کام بتائے
جس پر حاضرین کی طرف سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے یونٹ بھی وصول کی ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ایک شخصیت کے یہاں مدنی
حلقے کا اہتمام کیاجہاں علاقے کے اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں ( دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے حاضرین کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور FGRF کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کی اپڈیٹس دی۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر سکھر مرکزی جامعۃ ُ المدینہ
میں شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) کے تحت مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسے کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے
شرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے طلبہ میں شعبہ کی
آگاہی دی ، جس پر چند طلبہ نے شعبہ کے ذمہ داران کیساتھ اسٹالز لگانے کے عزم کا
اظہار کیانیزطلبہ کو دینی کاموں کے بارے میں بھی بتایا اور بچوں کو کڈز مدنی چینل کی پرموشن دیکھنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر سکھر مرکزی مدرسۃ ُ المدینہ للبنین میں شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ
اسلامی) کے
تحت مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسہ کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے
شرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے طلبہ کو دینی کاموں
کے بارے میں بتایا اور بچوں کو کڈز مدنی چینل کی پرموشن دیکھنے کاذہن دیا اور انکے
سرپرستوں کو کڈز مدنی چینل کا ڈیٹا سینڈ کرنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر سکھر میں نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ
اسلامی) انجم رضا
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے فائننس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژن نگران کے ہمراہ میزان بینک
کے مینجر سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ جات بالخصوص FGRF اور کڈز مدنی چینل پروموشن کی activities بتاتے ہوئے اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے
کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اکتوبر 2022ء بروز منگل شعبہ مدنی چینل عام کریں کے
ڈویژن ذمہ دار محمد کاشف عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ کیبل آفس پتوکی کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر کیبل آپریٹرز
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
اسی طرح ذمہ داران نے
پتوکی میں واقع ایک موبائل مارکیٹ میں تاجران کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں ذمہ دار
اسلامی بھائی نے تاجر حضرات کو مدنی چینل
دیکھتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشنز کا تعارف اور انہیں
ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ
دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد سیّدہ طاہرہ گئوشالہ میں استقبالِ
ماہ میلاد اجتماع کا انعقاد
26 ستمبر 2022ء
بروز پیر بعد نمازِ عشاء جامع مسجد سیدہ
طاہرہ گئوشالہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت استقبالِ ماہ میلاد اجتماع منعقد
ہواجس میں ٹی وی کیبل آپریٹر، موبائل مارکیٹنگ سے تعلق رکھنے
والے اسلامی بھائیوں اور علاقے کے عاشقانِ رسول سمیت شعبہ مدنی چینل عام کریں کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ 1 گھنٹہ 12 منٹ مدنی
چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر شعبہ مدنی
چینل عام کریں کے ذمہ دار ان حسین عطاری، ندیم عطاری اور شان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شان عطاری ڈویژن مشاورت حیدرآباد ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی چینل
عام کریں کے اسلامی بھائیوں نے ملتان ڈویژن کے ضلع شجاع آباد میں کیبل آپریٹر سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے نماز، وضو اور غسل کے مسائل بتائے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے شجاع آبا دمیں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔(رپورٹ:محمد اشرف عطاری صوبائی
ذمہ دار بلوچستان شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)