دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے ستیانہ روڈ رچنا ٹاؤن فیصل آباد ریجن میں واقع فیضان مدینہ ہُدیٰ مسجد میں حاضری دی اور وہاں کے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے طلبۂ کرام کو مدنی چینل پر چلنے والے مختلف سلسلوں کے حوالے سے آگاہ کیااور بچوں کے لئے آنے والے مدنی چینل کڈز  کے حوالے سےبھی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مدنی چینل کڈز ہمارے بچوں کی اخلاقی تربیت کےلئے بہت اہم ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں مبلغ دعوت اسلامی نے طلبۂ کرام کو بذریعۂ ویڈیو غلام رسول کے مدنی پھول کے تھری ڈی اینی میٹیڈ کارٹون بھی دکھائے اور اور ان کو بتایا کہ اس اسکرپٹ میں بچوں کے سیکھنے کے حوالے سے سنتیں اور آداب بھی موجود ہیں۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے شالامار باغ لاہور کے قریب سُکھ نہر اسٹاپ پر واقع ایک اسکول کا وز ٹ کیا۔مبلغ دعوت اسلامی نے اسکول کے بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول کارٹون دکھائےاور انہیں مدنی چینل اور مدنی چینل کڈز کا تعارف پیش کیاجس پر اسکول کے پرنسپل اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مبلغ دعوتِ اسلامی نے بچوں سے سوالات کئے اور درست جوابات دینے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

بعد میں ذمّہ داران نے اسکول کے پرنسپل مبشر مغل سے ملاقات کی اور ان والد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ بھی کی جس پر مبشرمغل نے مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران کا شکریہ ادا کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے ایبٹ آباد میں روزنامہ شمال کے ہزارہ ڈویژن کے چیف رپورٹر اور K2 چینل کے نمائندے سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی عوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل کی KPK میں پرموشن کے حوالے ذہن سازی کی۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے دنیا پور اور کرم پور میں کیبل آپریٹر اور شخصیات سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی چینل عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح وہاڑی کے کیبل آپریٹر سے نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل عام کرنے کے متعلق ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت حیدرآبادمیں ذمّہ داران نے مقامی پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئےمدنی قافلہ میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا انہیں مدنی چینل کے مختلف سلسلوں کا تعارف بھی کروایا۔

اسی طرح مدنی چینل عام کریں کے تحت حیدرآبادمیں ذمّہ داران نے کیبل نیٹ ورک کے مالکان فیض اللہ زرداری اور آفتاب سولنگی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی اورمدنی چینل کاتعارف پیش کرتے ہوئے مدنی چینل پر چلنے والے مختلف سلسلوں سے آگاہ کیا جس کو کیبل نیٹ ورک کے مالکان نے بہت پسند کیا اور اپنے چینل پر چلانے کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پنجاب کے شہر بہاولپور میں علاقائی دورہ ہوا جس میں شرکاکو نیکی کی دعوت دی گئی۔

اسی طرح مدنی چینل عام کریں کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور کا مدنی قافلہ کاغان اور پھر ناران کی جانب روانہ ہواجس میں شرکا نے نیکی کی دعوت کو عام کیا۔