
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملک کالونی
نواب شاہ میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے”
راہِ خدا میں مال خرچ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے اخراجات کو
پورا کرنے کے لئےٹیلی ٹھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:احمد رضا مدنی، ریجن ذمہ دار حیدرآباد،
مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے
تحت16نومبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحیم یار خان زون
میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور آئندہ کے اہداف دیتے
ہوئے ان اہداف کی تکمیل کے متعلق راہنمائی بھی کی۔ (رپورٹ، خالد حبیب
خان عطاری، ملتان ریجن ، مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے پہاڑ پور میں سجنی کیبل
ہیڈن کے CEO ساجد سجنی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی چینل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذمہ داران نے انہیں مدنی
چینل کا ڈیٹا مفت فراہم کیا۔ (رپورٹ،محمد
عنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ،مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہو نے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے مختلف کابینہ کے مدنی
حلقوں میں شرکت کی اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو اپنے شعبے کا تعارف
پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،عامر عطاری مدنی ، کراچی ریجن ذمہ دار، مجلس مدنی چینل
عام کریں)
مختلف موبائل مارکیٹس اور کیبل آپریٹرز
سے ملاقات اور اسلامی ڈیٹا کی مفت فراہمی

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام
کریں کے تحت پچھلے دنوں رحیم یار خان میں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ مختلف موبائل مارکیٹس
اور کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اہم شعبے مدنی چینل کا تعارف پیش کیا نیز
ذمہ داران نے ان اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل کا مفت ڈیٹا فراہم کیا تاکہ نیکی کی دعوت عام ہو سکے۔(رپورٹ،خالد حبیب خان عطاری مجلس مدنی
چینل عام کریں)

دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت
11نومبر 2019ء کو خان پور ڈویژن کی موبائل مارکیٹ میں مدنی حلقہ لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ
دار مدنی چینل عام کریں نےسنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کونیکی دعوت دیتے
ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ داران نے مارکیٹ کے
دکانداروں کو مدنی چینل کا ڈیٹا فراہم کیا۔ (رپورٹ:
عمادبرنالہ عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے ریجن ذمّہ دار سمیت دیگر ذمّہ دار کے ہمراہ مظفر
آباد کشمیر میں کیبل ہیڈن کا دورہ کیا جہاں انہوں محمد خرم C.E.O "APEX
Cable Network" سے ملاقات کی اور مدنی چینل کی نشریات اچھے انداز میں چلانےپر شکریہ ادا کیا اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور کیبل
آپریٹرز کے درمیان میلاد اجتماع کروانے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ:
عمادبرنالہ عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ داران نے لاہور زون گلبرگ میں BMCکیبل ہیڈن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں ربیع الاول 1441ھ کے نیو
کلام اور مدنی چینل کا ڈیٹا پیش کیا۔ (رپورٹ،محمّد عنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ،مجلس
مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت
پچھلے دنوں ذمہ داران نے اقبال ٹاؤن میں کیبل
ہیڈن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے انہیں ربیع الاول 1441ھ کے نیو کلام اور مدنی چینل کا
دیگر ڈیٹا پیش کیا۔ (رپورٹ،محمّد
عنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ،مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 4نومبر2019ء کو بَن خرمہ میرپور کشمیر میں نئے جامعۃ المدینہ کا
افتتاح کیا گیا ۔خوشی کے اس موقع پر اجتماعِ پاک انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ
سمیت کثیر علمائے کرام اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل کے تحت3نومبر2019ء کو دنیا
پور ضلع لودہراں بہاولپور زون میں ذمہ داران نے مارکیٹ میں شخصیات، کیبل آپریٹرز
اور میموری کارڈ فلرز سے ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد
عماد عطاری، مدنی چینل عام کریں مجلس کشمیر زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل کے تحت2نومبر2019ء کو مظفرآباد کشمیر میں ذہنی آزمائش سیزن11 کےآڈیشن کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد
میں اسکول و کالج اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے حصہ لیا۔(رپورٹ،محمد عماد عطاری،
مدنی چینل عام کریں مجلس کشمیر زون)