پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں ملک بھر سے  مدنی چینل کے نیوزڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں اور کیمرہ مینزنے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی چینل کی نیوز کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 12دسمبر2019ء کو واہ کینٹ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس نے مدنی چینل کا تعارف پیش کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔(رپورٹ:سید جلیل عباس عطاری، ریجن ذمہ دار مدنی چینل عام کریں )


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 10دسمبر2019ء کو دیوان خاص آڈیٹوریم نزد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیبل آپریٹر اجتماع ہوا جس میں کیبل ہیڈن، اسکول کے اونر، موبائل مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے  تاجر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےسنّتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوت اسلامی کے  نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے 9دسمبر2019ء کو فیضانِ مدینہ صحرائے مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے طلبائے کرام کو مدنی چینل عام کرنے اور سوشل میڈیا پر مدنی چینل کی پروموشن کے حوالے سے ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گڈاپ زون کے نگرانِ زون اور نگرانِ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے تحت نگرانِ مجلس نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران اسلامی بھائیوں کا مشورہ فرمایا۔ 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت10 دسمبر کو ہونے والے کیبل آپریٹر اجتماع کے سلسلے میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے لاہور شمالی زون اور لاہور جنوبی زون کے اراکین کابینہ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔جس میں اجتماع کے حوالے سے مختلف انتظامی امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمدعنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ،ڈیرہ اسماعیل خان زون )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام  کریں کے تحت مختلف مقامات پر ڈیٹا بستہ لگایا جاتا ہے جس میں مدنی ڈیٹا(تلاوت،نعتیں،بیانات اور مدنی چینل کے مختلف سلسلے آڈیو/ویڈیو میں اسلامی بھائیوں کو مفت فراہم کئے جاتے ہیں)۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادکے ہفتہ وار اجتماع میں بھی ڈیٹا بستہ لگایا گیا جہاں آنے والے اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل کا ڈیٹا مفت فراہم کیا گیا، عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد اس بستے سے مستفیض ہوئی۔(رپورٹ: محمد شان عطاری ،ڈویژن مشاورت حیدرآباد)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 25نومبر 2019ءکوبہاولپور زون میں ڈویژن مشاورت کی والدہ مرحومہ کے سوئم کےسلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں نگرانِ زون ،ڈویژن مشاورت کے نگران اور اطراف کے ذمّہ داران سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری، رکنِ زون مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت نگرانِ مجلس نے فیصل آباد کی مختلف مارکیٹ کاوزٹ کیا جہاں دکانداروں سے ملاقاتیں کیں  اور انہیں دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا اور 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت  پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملک کالونی نواب شاہ میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے” راہِ خدا میں مال خرچ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئےٹیلی ٹھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:احمد رضا مدنی، ریجن ذمہ دار حیدرآباد، مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت16نومبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحیم یار خان زون میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے ان اہداف کی تکمیل کے متعلق راہنمائی بھی کی۔ (رپورٹ، خالد حبیب خان عطاری، ملتان ریجن ، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران نے پہاڑ پور میں سجنی کیبل ہیڈن کے CEO ساجد سجنی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی چینل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذمہ داران نے انہیں مدنی چینل کا ڈیٹا مفت فراہم کیا۔ (رپورٹ،محمد عنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ،مجلس مدنی چینل عام کریں)