مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 25جنوری2020ء
بروز ہفتہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے گورنمنٹ ہائی ا سکول باڑیاں میں
میٹرک کے بچوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے میں نمازکے موضوع پر بیان کیا
اور انہیں مدنی چینل، کڈز مدنی چینل اور غلام رسول اینیمیشن کا تعارف کرواتے ہوئے پابندی سے مدنی چینل دیکھنےاور گھر والوں کو
دکھانے کا ذہن دیانیز ہفتہ وار اجتماع میں اپنے بڑوں کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
(رپورٹ:عماد عطاری رکنِ زون)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت22
جنوری2020ء بروز بدھ رکن زون نے مدرسۃ
المدینہ برنالہ کشمیر کا دورہ کیا۔ اس
دوران بچوں کی اخلاقی تربیت کے لئے مدنی حلقہ لگایاجس میں حیا
کے موضوع پر بیان کیا اور کڈز مدنی چینل و غلام رسول اینیمیشن کا تعارف کرواتے ہوئے پابندی سے مدنی چینل دیکھنے اور گھر والوں کو
دکھانے کا ذہن دیا نیز اپنے بڑوں کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عماد عطاری رکنِ زون)
بھمبر کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ، مدنی چینل کے حوالے سے خصوصی گفتگو
21 جنوری2020ء بروز منگل بھمبر کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں بھمبر کابینہ کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرنگران
میرپور کشمیر زون نے مدنی چینل کے حوالے سے خصوصی کلام کیا نیزرکن زون مجلس مدنی چینل
عام کریں نے ذمہ داران کو مدنی چینل اور ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی سروسز کے بارے میں
معلومات فراہم کیں، مدنی چینل کی اہمیت و ضرورت کی طرف توجہ دینے پر کلام ہوا نیز
گھر وں اور دکانوں میں مدنی چینل چلانے اور اس کی پروموشن کے لئے پینافلیکسز لگانے و لگوانے کی نیتیں بھی کروائیں۔(رپورٹ:عماد عطاری، رکنِ زون مجلس مدنی چینل عام
کریں)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت
گزشتہ دنوں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے خان پور موبائل مارکیٹ اور پریس
کلب کا دورہ فرمایا۔ اس دوران آپ نے وہاں
مختلف افراد کو دعوتِ اسلامی IT ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل کا تعارف کروایا
اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔ نیز پریس کلب سے وابستہ شخصیات کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:انجم رضا عطاری، نگران مجلس مدنی چینل
عام کریں)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائی نےگزشتہ دنوں ڈھوڈیال ہزارہ یونیورسٹی ملک کیبل ہیڈن سے ان
کے آفس میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مدنی
چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے قراٰن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مدنی چینل
کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی برکتوں سے مدنی
چینل 47نمبر سے ہٹا کر 3نمبر پر شفٹ کردیا گیا ہے۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری، رکنِ
زون مجلس مدنی چینل عام کریں )
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائی نےگزشتہ دنوںشنکیاری مانسہرہ میں اتفاق کیبل ہیڈن کے C.E.O محمد اختر سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مدنی چینل
کے حوالے سے تاثرات لئے اور انہیں مدنی چینل کے حوالے سے تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔
اس موقع پر انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ الحمداللہ مدنی چینل ان
کے ہیڈن پر 3 نمبر پر بہترین چل رہا ہے۔ جبکہ پاک وطن کیبل ہیڈن آفس میں جا کر مجلس
مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ملاقات کی ان کےہیڈن پر بھی مدنی چینل 4 نمبر پر بہترین
چل رہا ہے۔ (رپورٹ:محمد عنایت
عطاری، رکنِ زون مجلس مدنی چینل عام کریں )
گزشتہ دنوں مدنی چینل عام کریں کے تحت نگران کابینہ
ناصر عطاری نے بھمبر کابینہ کے ڈویژن برنالہ (کشمیر) کا
مدنی مشورہ فرمایا جس میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع اور دیگر مدنی کاموں کی مضبوطی
کے لئے اہداف دیئے گئے، اس مدنی مشورے میں مدنی چینل عام کریں مجلس کے رکن زون
عماد عطاری نے بھی شرکت کی، ذمہ داران کو مدنی چینل دیکھنے دیکھانے، اپنے بیانات میں
مدنی چینل کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا، اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی
کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں بھی معلومات دی اور انھیں ڈیجیٹل سروسز کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں
کشمیر)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام
کریں کے تحت بھمبر کشمیر میں ایک مقامی
ہوٹل کے منیجر سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ دورانِ ملاقات ریجن ذمہ دار سید جلیل عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اپنے ہوٹل میں مدنی چینل
چلانے کا ذہن دیا۔ ہوٹل منیجر نے مدنی چینل
چلانے کی نیت کی۔(رپورٹ:عماد
عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں کشمیر)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام
کریں کے تحت ریجن ذمہ دار سید جلیل
شاہ نے جاتلاں کشمیر میں مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا ۔ ریجن ذمہ دار اسلامی
بھائی نے بچوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا
اور حیاکے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور بچوں کو کڈز مدنی چینل دیکھنے اور اسے عام کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں
کشمیر)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضانِ مدینہ کوہاٹ میں مدرستہ المدینہ بالغان کا وزٹ کیا اور عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اور سوشل میڈیا کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے سوشل میڈیا دعوتِ اسلامی سے منسلک ہونے، مدنی چینل دیکھنے، مدنی چینل دیکھنے کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا جبکہ اویس عطاری کی والدہ کے انتقال پر مجلس مدنی چینل عام کریں کے اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بھمبر کشمیر میں ان کے گھر جا کر مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ اور دعائے مغفرت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت نگران میرپور
کشمیر زون سید ریاض عطاری نے میرپور کشمیر میں زون کا ماہانہ مدنی مشورہ فرمایا جس
میں اراکینِ زون اور دیگرذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مجلس کےنئے مدنی پھولوں پر کلام کیاجبکہ ریجن
ذمہ دار سید جلیل عطاری نے بھی مدنی مشورے میں شرکت کی اور اراکیِن زون کو مدنی چینل
اور دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ (عماد رضا عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں
کشمیر)
اسلام آباد ریجن ذمہ دار مجلس مدنی چینل عام کریں
نے بھمبر کشمیر میں سٹی کیبل آپریٹرز سے ان کے آفس میں جا کر ملاقات کی۔ مدنی چینل
اچھے انداز میں چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مدنی ڈیٹا دینے کے حوالے سے بھی
بات چیت ہوئی۔
جبکہ ریجن ذمہ دار سید جلیل شاہ نے بھمبر کابینہ
(کشمیر) کے مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں
اسلامی بھائیوں کو سوشل میڈیا دعوتِ اسلامی سے منسلک کرنےکا ذہن دیا اورمدنی خبروں
کے حوالے سے تربیت کے ساتھ ساتھ شعبے کے دیگر اہم مدنی کاموں پر کلام فرمایا۔ (عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)