دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت آج بروز اتوار دن 02:00بجے فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ کے طلبائے کرام کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماع ہوگا۔ اس اجتماع کو مدنی چینل پر براہِ راست نشر بھی کیا جائے گا۔(رپورٹ: انجم رضا عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)


گزشتہ دنوں مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت نگران مجلس انجم رضا عطاری نے مرکزی جامعۃ المدینہ لیہ پنجاب میں حاضر ہوکر  طلبائے کرام کو دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں جدید ٹیکنالوجیز کا درست استعمال کر کے دینِ اسلام کی اچھے انداز میں خدمت کرنے کا ذہن دیا نیز مجلس مدنی چینل عام کریں کا تعارف پیش کیا اور ذمہ داران کا تقرر بھی کیا۔ (رپورٹ: انجم رضا عطاری، نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں)


گزشتہ دنوں مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی چینل گلوبل Distribution ہیڈ محمد شاہ رخ عطاری نے اسلام آباد ریجن مجلس مدنی چینل عام کریں کے چند ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مدنی چینل کی viewer ship بڑھانے، فالو اپ کے انداز کو مضبوط کرنے اور مدنی چینل کی پروموشن کے لئے جدید ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں میر پور کشمیر زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ دنوں  نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے چوک سرور شہید مظفرگڑھ زون کے مقامی کیبل نیٹ ورک والوں سے ملاقات کی، دورانِ ملاقات مدنی چینل اچھے انداز میں چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مدنی چینل دیکھنے اور گھر والوں کو بھی دکھانے کی ترغیب دلائی نیز نگران مجلس نے مارکیٹ میں جا کر مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: انجم رضا عطاری، نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 3مارچ2020ء بروز منگل  اسلام آباد ریجن ذمہ دار مجلس مدنی چینل عام کریں نے 12 ماہ کے قافلے کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں تربیتی حلقہ لگایا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی چینل پروموشن اور ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی کی سروسز کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز مدنی چینل گھر گھر دیکھنے دکھانے کی ترغیب دلائی۔جبکہ مجلس مدنی چینل عام کریں کی طرف سے لگائے گئے مدنی چینل ڈیٹا اسٹال پر عاشقان رسول کو موبائلز میں مدنی چینل کا ڈیٹا بھی دیا گیا۔(رپورٹ:ناصر عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں اسلام آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے تحت 3 مارچ 2020ء بروز منگل رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں محمد عنایت عطاری نے چاندنی چوک ہری پور ھوم کیبل ہیڈن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مدنی چینل 4 نمبر پر بہترین انداز میں چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ دھوم چینل کے لیے مدنی ڈیٹا (غلام رسول کے مدنی پھول، ویڈیو کلام، نگران شوری اور رکن شوری مولانا عبدالحبیب عطاری کے بیانات پیش کئے)اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مکتبتہ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔(رپوٹر:محمّد عنایت عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ روز نگران مجلس’’ مدنی چینل عام کریں‘‘ نے لیہ پنجاب میں12 مدنی کاموں میں شرکت کی، بعد ظہر درس دیا، مرکزی مدرسۃ المدینہ لیہ کے بچوں کے درمیان لگائے گئے مدنی حلقے میں کڈز مدنی چینل کا تعارف کروایا اور اسے عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹر: انجم رضا عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے تحت 3 مارچ 2020ء بروز منگل ہری پور مین بازار میں آکاش کیبل ہیڈن سے ان کے آفس میں رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں محمد عنایت عطاری نے ملاقات کی اور مدنی چینل 4 نمبر پر بہترین انداز میں چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبتہ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپوٹر:محمّد عنایت عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)

22فروری2020ء بروز ہفتہ شادیوال گجرات سیالکوٹ زون میں لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری،رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری، نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری ، رکنِ مجلس و دیگرذمہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت بستہ لگایا جس میں اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل کا ڈیٹا (نعتیں، بیانات، مدنی مذاکرے، سلسلہ ذہنی آزمائش وغیرہ) موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرکے دیئے گئے نیزدعوتِ اسلامی سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا۔(رپورٹ:طارق عطاری، مدنی چینل عام کریں مجلس) 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں اور مجلس اسپیشل افراد کی مشترکہ کاوش سے اسپیشل ایجوکیشن اسکول دینہ جہلم ڈسٹرکٹ میں مدنی چینل پروموشن اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں معذور بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول دکھائے گئے اور اشاروں کی زبان میں انہیں سمجھایا گیا۔(رپورٹ :ناصرعطاری،کیمرے مین اسلام آباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی  مذاکرہ کے تحت 8 فروری2020ء بروز ہفتہ میرپور کشمیر میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں نگران زون و نگران کابینہ ، ریجن ذمہ دار مجلس مدنی چینل عام کریں ، اراکین زون اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مدنی مذاکرے کے اجتماع میں عاشقانِ رسول نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھرپور نکات سننے کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ:محمد عماد عطاری، کشمیر زون رپورٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 8فروری2020ء بروز ہفتہ  مجلس کے ذمہ داران نے میرپور کشمیر کے مین کیبل ‌‌Al-Sabah Cable Network کے ہیڈینٹ محمد بابر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیانیز انہوں نے اپنی کیبل کے ہوم چینل پر مدنی چینل کا ڈیٹا چلانے کی نیت بھی کی ہے۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں تحفے میں رسائل پیش کئے۔(رپورٹ: عماد عطاری رپورٹر کشمیر)