دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک نگران مجلس مدنی چینل عام کریں  انجم رضا عطاری نے مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ داران کے ہمراہ چکوال کابینہ میں اوشن کیبل ہیڈینڈ سےملاقات کی اور مدنی چینل کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل کی سروسز کے حوالے سے انہیں اپ ڈیٹ دی اور مدنی چینل اچھے انداز میں چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا نیز اس موقع پر نگران مجلس نے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسائل تحفے میں دیں۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ و نگران فیصل آباد ریجن حاجی رفیع عطاری نے ریجنل آفس فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی چینل عام کریں مجلس کا مدنی مشورہ فرمایا ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری، ریجن ذمہ دار علی رضا عطاری اور اس شعبے کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ و نگران فیصل آباد ریجن حاجی رفیع عطاری نےاس مدنی مشورے میں مدنی چینل کو گھر گھر کس طرح عام کرنا ہے اس پر پلاننگ کی اورمدنی چینل کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے گفتگو فرمائی جبکہ مدنی چینل کڈز کا ڈیٹا چلڈرناسپتالوں سمیت دیگر اداروں میں دینے کا طےکیا۔(علی رضا عطاری مجلس مدنی چینل عام کریں فیصل آباد ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے پچھلے دنوں مختلف مقامات کا مدنی دورہ کیا اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مجلس مدنی چینل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز ملتان زون کی ملتان کابینہ میں چیئرمین ممتازآباد ٹاؤن آفس میں مدنی چینل چلانے کا ذہن دیا ۔(اشرف عطاری ملتان زون زمہ دار بہاولپور/وہاڑی زون)


مدنی  چینل عام کریں مجلس دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے پچھلے دنوں ڈویژن کچھی والا ہارون آباد کابینہ میں علاقائی دورہ کیا جہا ں انہوں نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل کے ذریعے گھروں میں مدنی مذاکرہ اورہفتہ واراجتماع میں شرکت کا ذہن دیا اور اپنی قربانی کے جانورں کی کھالیں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کو دینے کا ذہن دیا جس پر اہل علاقہ نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:اشرف عطاری ملتان زون ذمہ دار بہاولپور/وہاڑی زون)


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام14 جولائی 2020ءبروز منگل نگران زون سادات عطاری نےمنچن آباد ،میکلوڈ گنج اورمنڈی صادق گنج میں مدنی مشورہ کیا جس میں نگران کابینہ حاجی افضل عطاری بھاولنگررکن زون مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار محمد اشرف عطاری سمیت ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگران زون سادات عطاری نے12 مدنی کام کو مضبوط کرنے اور مسجد بھرو تحریک میں کوشش کرنے کے لئے اور ہر نماز میں نماز کی دعوت دینے کا عزم کرنے کا ذہن دیا جبکہ رکن زون مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار محمد اشرف عطاری نے مدنی چینل کے ذریعے مدنی مزاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں تمام گھر والوں کے ساتھ شریک ہونے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر نگران زون سادات عطاری نے نگران کابینہ حاجی افضل عطاری کی تمام شعبہ جات پر ذیلی حلقہ تک تقرری مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹ:محمد اشرف عطاری رکن زون مدنی چینل عام کریں مجلس)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے  رکن زون نے 12جولائی 2020ء بروز اتوار بہاولپور زون ہارون آباد کابینہ کے کھچی والا ڈویژن میں مدنی چینل عام کرنےکے حوالے سے مقامی کیبل ہیڈنK.C.Oاور صحافی حضرات سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی سوشل سرگرمیاں اورہفتہ وار مدنی مذاکرے مدنی چینل کے ذریعےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر نشر ہونے والےبچوں کےپروگرام کو ہوم چینل پرچلانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:اشرف عطاری ملتان زون ذمہ دار بھاولپور/وھاڑی زون)


اوگی ضلع مانسہرہ KPK میں سیرن براڈ بینڈ کیبل ہیڈن کے CEO افتخار خان سے ان کے آفس مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ملاقات کی اور ہوم چینل کے لئے مدنی چینل کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے مشورہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔

واضح رہے !جنوبی لاہور زون کے ذمہ دار لاہور سے ہزارہ زون KPK کے جدول میں تشریف لائےہوئے ہیں۔

دوسری جانب مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے عطیم جذبے کے تحت اوگیضلع مانسہرہ KPK مین بازار موبائل مارکیٹ میں مدنی چینل کا ڈیٹا بھی فراہم کیا۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری مجلس مدنی چینل عام کریں)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں  کے ذمہ دار اسلامی بھائی چشتیاں کابینہ کے مقامی نیازی بس اسٹین پر ذیشان نیازی منیجر سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کام کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے فیضان مدینہ وزٹ کرنے،مدنی چینل دیکھنے، مدنی چینل کا ڈیٹا اپنی گاڑیوں میں چلانے ،اور دعوت اسلامی کو عطیات دینے کے حوالے سے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائی نگران زون بہاولپورسادات عطاری اور چشتیاں کابینہ کے نگران ناصر عطاری کے ہمراہ 20جون2020ء بروز ہفتہ کو جامع مسجد بلال کے امام و خطیب مولانا امیر المدنی سے ملاقات کی اور انکی والدہ مرحومہ جو پچھلے دنوں رضا ئے الہٰی سے انتقال کر گئیں تھیں اس حوالے سے تعزیت کرتے ہوئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں KPKکے ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران نے ٹھوکر نیاز بیگ موبائل مارکیٹ میں نیو موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر دعائے خیر فرمائی۔

واضح رہے! مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شاپ اونر کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اپلیکیشن کا تعارف کروایا اور ہاتھوں ہاتھ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی جبکہ شاپ اونر نے نیت کی کہ موبائل اپلیکیشن دیگر کسٹمرز کو بھی ڈاؤن لوڈ کروائیں گیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار سوشل ڈسٹنس اور احتیاطی طریقہ کار کے مطابق داتا صاحب کابینہ کے رکن کابینہ جمشیدعطاری،جنوبی لاہور زون کے رکن زون زبیرعطاری اور ڈیٹا ذمہ دار کاشف عطاری سے داتا صاحب کابینہ کے حوالے سے مدنی مشورہ مدنی فرمایا ۔

جبکہ دوسری جانب دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کنال ویو ویڈیو وایڈ کیبل ہیڈن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مدنی چینل کے بارے میں معلومات فراہم کی متعلقہ اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ مدنی چینل اینا لوگ میں 6 نمبر پر اور ڈیجیٹل پر 9 نمبر پر بہترین چل رہا ہے۔نیز مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہوم چینل کے لئے مدنی چینل کا نیو مدنی ڈیٹادیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس   مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گزشتہ روز بہاولپور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ پر مدنی چینل عام کرنے کے حوالے سے ایک اسٹال لگایا۔جہا ں موجود حاضرین کے موبائل میں مدنی چینل کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ حاضرین کو دعوت اسلامی کی ویب اپلیکیشن سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔