شعبہ مدنی
چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 اپریل 2021ء بروز منگل فیصل آباد ریجن،
کابینہ بھلوال، بھابڑا ڈویژن بھابڑا شریف
ثاقب موبائلز بھابڑا پر مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دوکان اونر سے ملاقات کی۔ مدنی چینل کا ڈیٹا دیا
اور اس کو عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
شعبہ مدنی چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
07 اپریل 2021ء بروز بدھ کراچی قائدآباد اور مجید
کالونی میں محمد آصف عطاری ریجن ذمہ دار، زون ذمہ دار
محمد ندیم عطاری اور مدنی چینل ڈیٹا ذمہ دار
طاہر عطاری نے موبائل مارکیٹ میں مدنی دورہ کیا اوردوکانوں میں مدنی چینل کاڈیٹا دیا۔ دوسری
جانب MSکیبل نیٹ
ورک کے ہیڈین سے ملاقات کی۔اِن ہوم چینل پر چلانے کے لیے ڈیٹا بھی دیا۔ کیبل نیٹ ورک عملے کے درمیان بھی مدنی حلقہ لگایا۔(رپورٹ: رکن زون شعبہ مدنی چینل عام
کریں محمد ندیم عطاری)
03
اپریل 2021ء بروز ہفتہ نگران مجلس انجم
عطاری نے آن لائن ہال ، میٹنگ ہال،فیضان
مدینہ کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور مجلس اثاثہ جات سے قانونی معاملات پر
مشاورت کی۔ نیز وھاڑی کابینہ میں عطیات کیلئے
ذمہ داران سے فالو اَپ کیا گیا اور اس موقع پر مدنی چینل عام کریں کے وھاڑی زون کے ذمہ داران
سے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس انجم
عطاری نے تربیت کرتے ہوئے اہداف دئیے۔
بہاونگر میں نگرانِ زون کے نگران مجلس مدنی چینل عام کریں کے ساتھ دینی کام
05
اپریل 2021ء بروز اتوار بہاونگر میں
نگرانِ زون کا نگران مجلس مدنی چینل عام کریں کے ساتھ جدول ہوا جس میں ذمہ داران سے مدنی مشورے، کیبل ھیڈان سے ملاقات،
اطراف بہاولنگر میں ایک شخصیت کے انتقال
پر تعزیت اور ایصال ثواب ،موبائل مارکیٹ میں نیکی کی دعوت کے مدنی حلقے، لڈن میں بھی ذمہ داران سے مدنی مشورے،
کیبل لوپ ہولڈر سے ملاقات، دو جگہ پراپرٹی
دعوت اسلامی کےلئے لینے کیلئے ملاقات، اطراف لڈن میں شخصیت سے ملاقات ، فیضان مدینہ
اور آن لائن کی تعمیرات کے وزٹ سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ رہا۔
مدنی چینل
عام کریں مجلس کے زیر اہتمام 07 اپریل
2021ء بروز بدھ ملتان فیضان مدینہ میں مجلس مدنی چینل عام کریں کا مدنی مشورہ ہوا
جس اراکین زون نے شرکت کی۔
نگران مجلس انجم عطاری نے تربیت کرتے ہوئے رمضان میں روزانہ
عطیات جمع کرنے، فیضان نمازوفیضان رمضان کورسز آن لائن کروانے، تقرری مکمل کرنےاور
ذمہ داران کو فعال کر تے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں ڈیٹا اسٹال لازمی لگوانے پر مدنی
پھول دئیے۔
نگرانِ
مجلس نے شرکا کو عشر کے اہداف دیتے ہوئے روزہ رکھو تحریک اور استقبال رمضان
اجتماع کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ کیبل ہیڈن،
موبائل مارکیٹوں تک ڈیٹا پہچانے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے بھرپور
کوشش کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے
شعبے مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد میں نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی شاہد عطاری نے شعبہ” مدنی چینل
عام کریں کا“ پاکستان سطح
کا مدنی مشورہ لیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔ شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو شعبے کے کام میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں شرکاء میں تحائف
بھی تقسیم فرمائے۔
رکھنی بلو
چستان میں ڈی جی خان زون ذمہ داران کے
ساتھ مدنی مشورے کا اہتمام
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 4 اکتوبر
2020ء بروز اتوار رکھنی بلو چستان میں ڈی جی خان زون ذمہ داران کے ساتھ مدنی
مشورے کا اہتمام ہوا بعد مشورہ رکھنی بلو چستان کی مقامی موبائل مارکیٹ میں مدنی چینل کا ڈیٹا
عام کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: محمد عماد
عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)
فیصل آباد ریجن سیال موڑ ڈویژن میں زیر تعمیر فیضانِ مدینہ،
جامعہ المدینہ کا وزٹ
05 اکتوبر
2020ءبروز پیر نگران بھلوال زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی نےفیصل آباد ریجن سیال
موڑ ڈویژن میں زیر تعمیر فیضانِ مدینہ، جامعہ المدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے تعمیرات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ داران
سمیت اہل علاقہ بھی موجود تھے ۔مبلغ دعوت اسلامی
نے مساجد کی تعمیر کے فضائل کے موضوع پر حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے مسجدیں آباد کرنے کی فضیلت اور مسجد
کے آداب ،مساجد آبادکرنے، مسجد کا ادب و ا حترام کرنے اور مسجد کے لئے ہر ممکن تعاون
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:
محمد فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال)
جامعۃ المدینہ کوئٹہ کے طلباء اور ایک ماہ کے
مدنی قافلے کے شرکاء کے درمیان ٹریننگ سیشن
3اکتوبر2020ء
بروز ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ کوئٹہ کے طلباء کرام اور
ایک ماہ کے مدنی قافلے کے شرکاء کے درمیان مدنی چینل عام کریں مجلس کا ٹریننگ سیشن
ہوا ، جس میں مبلغ دعوت اسلامی انجم رضا عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے ذمہ داران کو ڈیجیٹل سروسز اور مدنی چینل کو گھر گھر عام کرنے
کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے جدید
ذرائع سے اسے عام کرنے کا طریقہ بتایا۔
نورانی مسجد سریاب روڈ کوئٹہ میں کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران
کا ٹریننگ سیشن
3اکتوبر2020ء
بروز ہفتہ نورانی مسجد سریاب روڈ کوئٹہ میں
کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگران کابینہ محمد عرفان
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی انجم رضا عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے ذمہ داران کو ڈیجیٹل سروسز اور مدنی چینل کو گھر گھر عام کرنے
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زیر
اہتمام برنالہ کشمیر کیبل نیٹ ورک ہیڈینڈ کے آفس میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں ضلع بھمبر کیبل ایسوسی ایشن کےصدر رضا صاحب، ڈسٹرکٹ لیول ایڈور
ٹائرنگ مینیجر راجہ زاہد اور پنگالی کیبل ہیڈینڈ نے شرکت کی۔ نگران مجلس انجم رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں کیبل پر مدنی چینل اچھے رزلٹ کے ساتھ
چلانے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اپنے تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔
بعد ازاں نگران مجلس انجم رضا عطاری نے صدر صاحب
کو ڈسٹرکٹ لیول پر کیبل آپریٹر اجتماع کروانے ذہن دیا جس میں صدر صاحب نے اپنی
نیتوں کا اظہار کیا اور اپنے ماتحت کیبل ہیڈینڈز کو شرکت کروانے کی یقین دہانی
کروائی۔