3اکتوبر2020ء بروز  ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ کوئٹہ کے طلباء کرام اور ایک ماہ کے مدنی قافلے کے شرکاء کے درمیان مدنی چینل عام کریں مجلس کا ٹریننگ سیشن ہوا ، جس میں مبلغ دعوت اسلامی انجم رضا عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے ذمہ داران کو ڈیجیٹل سروسز اور مدنی چینل کو گھر گھر عام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے جدید ذرائع سے اسے عام کرنے کا طریقہ بتایا۔ 


3اکتوبر2020ء بروز  ہفتہ نورانی مسجد سریاب روڈ کوئٹہ میں کوئٹہ کابینہ کے ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگران کابینہ محمد عرفان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی انجم رضا عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے ذمہ داران کو ڈیجیٹل سروسز اور مدنی چینل کو گھر گھر عام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام برنالہ کشمیر کیبل نیٹ ورک ہیڈینڈ کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ضلع بھمبر کیبل ایسوسی ایشن کےصدر رضا صاحب، ڈسٹرکٹ لیول ایڈور ٹائرنگ مینیجر راجہ زاہد اور پنگالی کیبل ہیڈینڈ نے شرکت کی۔ نگران مجلس انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں کیبل پر مدنی چینل اچھے رزلٹ کے ساتھ چلانے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں نگران مجلس انجم رضا عطاری نے صدر صاحب کو ڈسٹرکٹ لیول پر کیبل آپریٹر اجتماع کروانے ذہن دیا جس میں صدر صاحب نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور اپنے ماتحت کیبل ہیڈینڈز کو شرکت کروانے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے  نگران انجم رضا عطاری نے ریجن ذمہ دار سید جلیل عطاری کے ہمراہ مظفر آباد کشمیر میں موجود حضرت سائیں سہیلی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں  کے زیر اہتمام نگران مجلس انجم رضا عطاری نے ایبٹ آباد میں ملک ہیڈن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور ملک کیبل ہیڈن نتیھیا گلی کے CEO علی جنید بھائی سے ملاقات کی۔

مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ کڈز مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی مکتبتہ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔

اس موقع پر اسلام آباد ریجن ذمہ دار سید جلیل شاہ صاحب بھی موجود تھے ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں  کے زیر اہتمام نگران مجلس انجم رضا عطاری نے ہزارہ زون خیبر پختونخواہ میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ مانسہرہ کے اساتذۂ کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اساتذہ اکرام اور طلبہ اکرام کے ذریعے مدنی چینل عام کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر نگران کابینہ مانسہرہ بھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پچھلے دنوں علی پور میں مظفر گڑھ زون کے اراکین کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مظفر گڑھ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ڈویژنوں کے مشہور مقامات پر تشہری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے 2مدنی کاموں کو کرنے ، کیبل پر مدنی چینل کا ڈیٹا دینے، موبائل ما رکیٹ میں مدنی چینل کا ڈیٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹ بنانے ،25ویں اور 12ویں پربھرپور مدنی چینل عام کرنے، گھروں دوکانوں اوربازاروں کو سجانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اشرف عطاری ملتان زون زمہ دار بھاولپور/وھاڑی زون)


 دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 09 ستمبر 2020 ءبروز بدھ رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں فضیل رضا عطاری اور رکن زون مجلس ہفتہ وار اجتماع سبطین رضا عطاری نے روالیہ کیبل سینٹر بُچّہ کلاں تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا کا وزٹ کیا جہاں کیبل آنر چیئرمین خالد روالیہ کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے خیر کا اہتمام کیا ۔واضح رہے! کیبل آنر چیئرمین خالد روالیہ کا گزشتہ دنوں رضائے الہی سے انتقال ہوا تھا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے اس موقع پر کیبل آپریٹر نصر اللہ احمد سے بھی ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دین متین کی خدمت کے جذبے کے تحت بچوں میں علم دینی کی تعلیم عام کرنے کے لئے بچو ں کے مختلف چینلز پر کڈز مدنی چینل کا ڈیٹا ( نعت پروڈکشن،کڈز مدنی چینل، اور بیانات و کلپس) دیا اور ہاتھو ں ہاتھ کڈز مدنی چینل کا ڈیٹا چلانے کی ترغیب دلائی جس پرکیبل آپریٹر نے ایک چینل پر ڈیٹا چلا کر آئندہ کیلئے مختلف کڈز چینل پر بچوں کے اصلاحی پروگرام چلانے کی نیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 31 اگست 2020ءبروز پیر بھابڑا شریف تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا  کے 3R کیبل نیٹ ورک پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے رکن زون فضیل رضا عطاری اور ہفتہ وار اجتماع مجلس کے رکن زون سبطین رضا عطاری کی حاضری ہوئی۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے اس موقع پر کیبل سینٹر کے آنر چیئرمین یونین کونسل بھابڑا چوہدری عنصر رانجھا اور کیبل پروڈیوسر شیخ محمد وسیم سے ملاقات کی اور انہیں خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ مدنی چینل کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کا ڈیٹا اپنے ہوم چینل پر ہاتھوں ہاتھ آن ایئر بھی کر دیا۔(رپورٹ ؛ محمد فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2020ء کوتھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے  بھلوال میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے اپنا خون عطیہ کیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں وقتاً فوقتاً تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں جن کے ذریعے اب تک 30 ہزار سے زائد بلڈ بیگز جمع کئے جاچکے ہیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت بن قاسم کابنہ میں مدنی چینل کے ڈاریکڑر جناب عدیل بھائی نے ms کیبل نیٹ ورک چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں مدنی چینل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن زون اور رکن کابینہ مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دارن بھی موجود تھے۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ms کیبل نیٹ ورک چیئرمین سمیت حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے میڈیا کے ذریعے دین کا کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے تحت 23اگست 2020ء بروز اتوارنگران مجلس مدنی چینل عام کریں محمد انجم رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی چینل عام کریں مجلس کراچی ریجن ذمہ دار، رکن زون، رکن کابینہ اور ڈویژن مشاورت کے رکن نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی چینل عام کریں محمد انجم رضا عطاری نے شعبے میں مذید ترقی کے لیے تقرری مکمل کرنے پر کلام کیا اور ان شاء اللہ نومبر تک ہدف مکمل کرنے اور دوبارہ مدنی مشورہ کرنے کی نیت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اس دوران نگران مجلس نے کراچی ریجن پر ریجن ذ مہ دار محمد آصف عطاری کو مقرر کیا۔