دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 09 ستمبر 2020 ءبروز بدھ رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں فضیل رضا عطاری اور رکن زون مجلس ہفتہ وار اجتماع سبطین رضا عطاری نے روالیہ کیبل سینٹر بُچّہ کلاں تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا کا وزٹ کیا جہاں کیبل آنر چیئرمین خالد روالیہ کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے خیر کا اہتمام کیا ۔واضح رہے! کیبل آنر چیئرمین خالد روالیہ کا گزشتہ دنوں رضائے الہی سے انتقال ہوا تھا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے اس موقع پر کیبل آپریٹر نصر اللہ احمد سے بھی ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دین متین کی خدمت کے جذبے کے تحت بچوں میں علم دینی کی تعلیم عام کرنے کے لئے بچو ں کے مختلف چینلز پر کڈز مدنی چینل کا ڈیٹا ( نعت پروڈکشن،کڈز مدنی چینل، اور بیانات و کلپس) دیا اور ہاتھو ں ہاتھ کڈز مدنی چینل کا ڈیٹا چلانے کی ترغیب دلائی جس پرکیبل آپریٹر نے ایک چینل پر ڈیٹا چلا کر آئندہ کیلئے مختلف کڈز چینل پر بچوں کے اصلاحی پروگرام چلانے کی نیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)