پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی چینل عام
کریں کےذمہ داران نے موبائل مارکیٹ ریل وے روڈ للیانی اڈہ
قصورم میں ایک موبائل شاپ پر درس وبیان کااہتمام کیا۔
اس موقع پر غلام مرتضیٰ عطاری (رکن ِلاہور ریجن مدنی چینل عام کریں)نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں
پانچ وقت نمازِ باجماعت اداکرنےکی ترغیب دلائی جس پرشرکانےباجماعت نمازپڑھنےکاپختہ
عزم کیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی چینل عام کریں کےزیرِاہتمام
گزشتہ دنوں قصورمیں دینی حلقےکاانعقادکاکیاگیاجس میں قصورکےشعبہ ذمہ داران سمیت
کثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کےتحت ملک بھرمیں دعوتِ اسلامی
کےتحت ہر جمعرات کوہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع
کاانعقادکیاجاتاہےجس میں عاشقانِ رسول اپنےاپنےشہروں
میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت کرتےہیں۔
اسی سلسلےمیں گزشتہ دنوں قصورمیں ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں قصورکےمقامی عاشقانِ رسول سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نےشرکت کی۔
رکنِ لاہور ریجن (مدنی چینل
عام کریں) غلام مرتضیٰ عطاری نےاس
موقع پرغوثِ اعظم رحمۃاللہ
علیہ کی سیرت کےمتعلق بیان
کرتےہوئے آپ رحمۃاللہ علیہ کی کرامات کوذکرکیا۔
واضح رہےکہ اس اجتماعِ پاک میں مدنی چینل کا ڈیٹا
اسٹال ،سوشل میڈیا اسٹال اور کمپلین سینٹر(اسٹال)بھی لگایا گیا۔ (رپورٹ: محمد زاہد عطاری رکنِ لاہور شمالی زون شعبہ مدنی
چینل عام کریں، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی چینل عام کریں کےتحت
9نومبر2021ءبروزمنگل مجید کالونی قائدآباد کابینہ بن قاسم زون کراچی میں ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے کیبل نیٹ ورک ہیڈن اور کیبل مالکان سے ملاقات کی۔
اس دوران مدنی چینل شروع
کےنمبرپرچلانےکےحوالےسےگفتگوکی نیزانہیں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہفتہ وارمدنی مذاکرے اورمسجددرس میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 28اگست2021ء بروزہفتہ ضلع
سرگودھا میں نگران بھلوال زون مولانا
انصر مدنی کا اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جانا ہوا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال
محمد بلاول ہنجراء سے ملاقات کی ساتھ ہی نگران بھلوال زون نےذمہ داران سمیت اسسٹنٹ کمشنر آفس کے عملے
کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں پودا لگایا جس پر انہوں نے دعوت ِ اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔(رپوٹ: محمد فضیل رضا عطاری رکن کوٹ مومن کابینہ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پتوکی ضلع قصور میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 27اگست2021ء بروز جمعہ پتوکی
ضلع قصور میں شعبہ مدنی چینل کے ذمہ داران کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔اس سلسلے
میں نگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی اور رکن ِکابینہ شعبہ مدنی چینل محمد
ذیشان افضل عطاری نے شعبہ مدنی چینل عام کریں کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت
بتائی ساتھ ہی یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سےگفتگو کی جس میں بالخصوص 4
ستمبر 2021ءبروزہفتہ کو ہونے والے مدنی مذاکرےکی پورے شہر میں دعوت دینے کی ترغیب
دلائی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام 25 اگست 2021ء کو پتوکی ضلع قصور
کی موبائل مارکیٹ محمدیہ سینٹر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں موبائل مارکیٹ کے
صدر حاجی محمد محبوب عالم اور تاجروں نے
شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی اور رکن کابینہ شعبہ مدنی چینل محمد ذیشان افضل
عطاری نے تجارت کی اہمیت، تجارت کے شرعی تقاضے، تجارت میں ہونے والی غیر شرعی امور
اور دعوت اسلامی کی موبائل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا۔
آخر
میں تاجروں ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دوبارہ ایسے
دینی حلقے لگانے کی درخواست کی۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری، شعبہ سیکورٹی
ڈیپارٹمنٹ، Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ وہاڑی میں دینی
حلقہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
شعبہ
مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اشرف عطاری نے شرکا کو مدنی چینل عام کرنے، دعوت
اسلامی کےسوشل میڈیا پیجز کوسبسکرائب کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں ڈیٹا کا اسٹال
لگانےاور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: اشرف
عطاری، ملتان زون ذمہ دار بہاولپوروہاڑی زون)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت Distribution
پاکستان کے نگران محمد انجم عطاری نے کراچی ریجن کے ذمہ دار آصف عطاری اور کوئٹہ
زون کے ذمہ دار محمدمنیر عطاری کے ہمراہ آستانہ حق باہو بنگلہ میں جماعت اہلسنت
پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر محمد سلطان القادری سروری صاحب سے
ملاقات کی۔
محمد انجم عطاری نے انہیں فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت
دی اور دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات اور بالخصوص F.G.R.F کے
فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔پیر محمد سلطان سروری صاحب نے ان تمام کاموں کا
سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں ، ذمہ داران کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب اور
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد منیر
عطاری، کوئٹہ زون مدنی چینل عام کریں)
مدنی چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن شریف میں مدنی مشورہ
شعبہ مدنی
چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام زون
پاکپتن شریف میں نگران شعبہ انجم رضا عطاری اور محمد یار عطاری زون ذمہ دار نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مجلس مدنی
چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈی جی خان زون کے شہر ڈی جی خان میں زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیبل ہیڈنٹ نعیم شیخ صاحب سے ملاقات کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے مدنی چینل کو شروع کے نمبرز پر چلانے کےحوالے سے ترغیب دلاتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کی مختلف ایپلیکیشنز کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے کیبل ہیڈنٹ نعیم شیخ کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کی ترغیب دلاتے ہوئے اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔
شعبہ مدنی
چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 اپریل 2021ء بروز منگل فیصل آباد ریجن،
کابینہ بھلوال، بھابڑا ڈویژن بھابڑا شریف
حلال پور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دوکاندار سے ملاقات کی۔ مدنی چینل کا ڈیٹا دیا
اور اس کو عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔