نگران
زون سادات عطاری کا نےمنچن آباد ،میکلوڈ
گنج اورمنڈی صادق گنج میں مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام14 جولائی 2020ءبروز منگل نگران زون سادات
عطاری نےمنچن آباد ،میکلوڈ گنج اورمنڈی
صادق گنج میں مدنی مشورہ کیا جس میں نگران
کابینہ حاجی افضل عطاری بھاولنگررکن زون مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار محمد اشرف عطاری سمیت ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں
نگران زون سادات عطاری نے12 مدنی کام کو مضبوط کرنے اور مسجد بھرو تحریک میں کوشش کرنے کے لئے اور ہر نماز میں نماز کی دعوت دینے کا
عزم کرنے کا ذہن دیا جبکہ رکن زون مدنی
چینل عام کریں کے ذمہ دار محمد اشرف عطاری نے مدنی چینل کے ذریعے مدنی مزاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں تمام گھر والوں کے ساتھ شریک ہونے کے حوالے
سے ترغیب دلائی ۔
اس موقع پر نگران زون سادات عطاری نے نگران کابینہ حاجی
افضل عطاری کی تمام شعبہ جات پر ذیلی
حلقہ تک تقرری مکمل کرنے پر خوشی کا
اظہار کرتے ہوئے حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹ:محمد
اشرف عطاری رکن زون مدنی چینل عام کریں مجلس)