پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں KPKکے ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران نے ٹھوکر نیاز بیگ موبائل مارکیٹ میں نیو موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر دعائے خیر فرمائی۔

واضح رہے! مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شاپ اونر کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اپلیکیشن کا تعارف کروایا اور ہاتھوں ہاتھ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی جبکہ شاپ اونر نے نیت کی کہ موبائل اپلیکیشن دیگر کسٹمرز کو بھی ڈاؤن لوڈ کروائیں گیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار سوشل ڈسٹنس اور احتیاطی طریقہ کار کے مطابق داتا صاحب کابینہ کے رکن کابینہ جمشیدعطاری،جنوبی لاہور زون کے رکن زون زبیرعطاری اور ڈیٹا ذمہ دار کاشف عطاری سے داتا صاحب کابینہ کے حوالے سے مدنی مشورہ مدنی فرمایا ۔

جبکہ دوسری جانب دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کنال ویو ویڈیو وایڈ کیبل ہیڈن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مدنی چینل کے بارے میں معلومات فراہم کی متعلقہ اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ مدنی چینل اینا لوگ میں 6 نمبر پر اور ڈیجیٹل پر 9 نمبر پر بہترین چل رہا ہے۔نیز مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہوم چینل کے لئے مدنی چینل کا نیو مدنی ڈیٹادیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس   مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گزشتہ روز بہاولپور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ پر مدنی چینل عام کرنے کے حوالے سے ایک اسٹال لگایا۔جہا ں موجود حاضرین کے موبائل میں مدنی چینل کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ حاضرین کو دعوت اسلامی کی ویب اپلیکیشن سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ روز ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے لاہور ریجن ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے حاضرین کے درمیان والدین کے آداب و احترام کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دعا بھی فرمائی۔ یاد رہے!اعظم مارکیٹ کے تاجر ملک امجد صاحب جو پچھلے دنوں رضا ء الہی سے انتقال کر گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیئے یہ اجتماع پاک منعقد کیا گیا ۔(رپورٹر۔ محمد عنایت عطاری مجلس مدنی چینل عام کریں پشاور، ہزارہ، ڈیرہ اسماعیل خان زون)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت شمالی لاھور زون میاں میر کابینہ کے علاقہ گڑھی شاھو میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں 132 اسلامی بھائیوں نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا جبکہ دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے اسلامی بھائیوں نے  اپنا مدنی ڈیٹا اسٹال بھی لگایا اور بلڈ ڈونیٹ کرنے والوں کو مدنی چینل ڈیٹا اور دعوت اسلامی کی موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے دیں۔ اس مدنی ڈیٹا اسٹال پر رکن شوری حاجی منصور رضا عطاری کی آمدہوئی اور آپ نے عاشقان رسول کو اپنے موبائل میں مدنی ڈیٹا رکھنے اور اسے عام کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ لاہور ریجن ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری نے عامر سینٹر موبائل مارکیٹ گوجرانوالہ میں سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکاکو نیکی کی دعوت پیش کی،  دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور ڈیجیٹل دعوت اسلامی کی سروسز پر مشتمل ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عنایت عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ نگران مجلس انجم رضا عطاری نے قافلے کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ  گوجرانوالہ کی مختلف موبائل مارکیٹس میں مدنی حلقے لگائے، جس میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا، اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں آگاہ کیا اور کسٹمرز کوموبائل میں اچھےs Content کاپی کر کے دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عنایت عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ کے جن طلبائے کرام نے اپنی خدمات مجلس مدنی چینل عام  کریں کے لئے پیش کرنے کی نیت کی ان کا مدنی مشورہ نگران مجلس انجم رضا عطاری نے فرمایا۔ مدنی مشورے میں طلبائے کرام کو شعبے کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا۔(رپورٹ: عنایت عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہواجس میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے طلبہ کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں مجلس کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عنایت عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 14مارچ2020ء بروز ہفتہ  عامر سینٹر موبائل پلازہ گوجرانوالہ میں میموری کارڈ فلرز کے درمیان مدنی حلقہ لگایا گیا۔ اس موقع پر نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے ان کی تربیت فرماتے ہوئے اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 4مارچ2020ء بروز بدھ نگران مجلس انجم رضا عطاری نے لیہ شہر کے مقامی  ڈسٹرکٹ پریس کلب کے افراد اور لیہ ٹو ڈے میں PTV کے نمائندے احسن عدیل سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:انجم رضا عطاری، نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں اور مجلس مدرسۃالمدینہ فیصل آباد کے ذمہ داران  کا مشترکہ مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے اپ ڈیٹس دیں اور مدرسۃالمدینہ کے اساتذہ اور طلبہ کومدنی چینل اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لئے ذمہ دار کے تقرر ی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: انجم رضا عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)