گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت شمالی لاھور زون میاں میر کابینہ کے علاقہ گڑھی شاھو میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں 132 اسلامی بھائیوں نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا جبکہ دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے اسلامی بھائیوں نے  اپنا مدنی ڈیٹا اسٹال بھی لگایا اور بلڈ ڈونیٹ کرنے والوں کو مدنی چینل ڈیٹا اور دعوت اسلامی کی موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے دیں۔ اس مدنی ڈیٹا اسٹال پر رکن شوری حاجی منصور رضا عطاری کی آمدہوئی اور آپ نے عاشقان رسول کو اپنے موبائل میں مدنی ڈیٹا رکھنے اور اسے عام کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے نوازا۔