19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
22فروری2020ء
بروز ہفتہ شادیوال گجرات سیالکوٹ زون میں لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا
اہتمام کیا گیا۔اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری،رکنِ شوریٰ حاجی اظہر
عطاری، نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری ، رکنِ مجلس و دیگرذمہ داران اور
بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت بستہ لگایا جس میں اسلامی
بھائیوں کو مدنی چینل کا ڈیٹا (نعتیں، بیانات، مدنی مذاکرے، سلسلہ ذہنی آزمائش وغیرہ) موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرکے
دیئے گئے نیزدعوتِ اسلامی سوشل میڈیا
اور ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا۔(رپورٹ:طارق عطاری، مدنی چینل عام کریں مجلس)