دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت2فروری2020ء بروز اتواراسلام آباد ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی چینل ٹیکنیکل تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری، مدنی چینل کے ٹیکنیکل ہیڈ جاوید عطاری اورریجن ذمہ دار سید جلیل عطاری نےٹیکنیکل پوائنٹس(ڈش کی انسٹالیشن، سوشل میڈیا ، مدنی چینل کی خبریں اور مدنی چینل کی پروموشن ) کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:ناصرعطاری، زون ذمدار مجلس مدنی چینل عام کریں اسلام آباد،ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ملتان ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری ، ٹیکنیکل ہیڈ مدنی چینل اور مجلس مدنی چینل عام کریں ملتان ریجن کے ذمہ داراسلامی بھائی نے تربیت فرمائی۔ اس تربیتی نشست میں زوم آئی ڈی اور اس کے ذریعے مدنی مذاکرہ کو لائیو کرنے کا طریقہ سکھایا گیا ، مدنی چینل چلانے کے حوالے سےاہم معلومات اور اسکی Requirements سے متعلق آگاہی دی گئی، ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی ایپ کے حوالے سے تربیت کی گئی اور اس ایپ کے ذریعے لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کوعام کرنے کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی گئی۔(رپورٹ :خالد حبیب خان عطاری،ریجن ذمہ دار)


مولانا محمد زبیر نقشبندی صاحب( خطیب اعظم دربار عالیہ کھڑی شریف کشمیر )دل کا دورہ پڑنے کے سبب سخت علیل ہیں ۔ گزشتہ دنوں نگران زون کشمیر سید ریاض عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ کھڑی شریف جا کر ان سےعیادت کی۔ حضرت کے کہنے پر نگران زون نے استخارہ کیا اور تعویذِ عطاریہ پیش کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔حسبِ سابق مولانا صاحب نے دعوتِ اسلامی کے لئے بڑی محبتوں کا اظہار کیااور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ :محمد عماد عطاری، نیوز رپورٹر کشمیر)


26 جنوری 2020 بروز اتوار برنالہ کشمیر کے علاقہ پوٹھی ابووالہ میں مدرسۃ المدینہ للبنین کا افتتاح ہوا۔ اس مدرسے کی بنی بنائی تیار جگہ ایک علاقائی شخصیت چوہدری محمد یوسف  نے دعوتِ اسلامی کو وقف کی تھی۔ افتتاحی تقریب میں سابق قائم مقام وزیر اعظم کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نگران میرپور کشمیر زون سید ریاض عطاری نے والد کا مقام اور اولاد کی تربیت میں والد کا کردار و ذمہ داری کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان فرمایا نیز انہوں نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص مدرسۃالمدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اہلِ علاقہ کو مدرسہ آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر اہلِ علاقہ نے بھرپور تعاون کرنے کی نیت کی۔ آخر میں نگران زون نے شخصیات سے ملاقات کی اور مدنی تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ :محمد عماد عطاری، نیوز رپورٹر کشمیر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 24 جنوری2020ء  بروز جمعرات خیبر پختون خواہ ہری پور میں ایک پرائیویٹ اسکول میں مدنی چینل کی پروموشن کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول دکھائے گئے اور اس کے متعلق بچوں سے سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔ مدنی چینل پروموشن زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نےدرست جواب دینے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ پروموشن اجتماع میں لاہور سے اسلامی بھائیوں نےخصوصی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری، رکن ہزار ہ زون)


21 جنوری 2020ء بروزمنگل مجلس رابطہ کے ریجن ذمہ دار ارشد علی عطاری کے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے بھوج پور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر  نگران میرپور کشمیر زون سید ریاض عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، دوسروں کو بھی نمازی بنانے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔( رپورٹ :محمد عماد عطاری، نیوز رپورٹر کشمیر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 20 جنوری2020ء  بروز پیراسلام آباد زون کے مجلس مدنی چینل عام کریں کے کابینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس نے اراکین کابینہ کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا، پیشگی و عملی جدول اور دیگر مدنی کاموں سے متعلق ترغیب دلائی۔ ہفتہ وار اجتماع میں مدنی ڈیٹا و سوشل میڈیا کےاسٹال لگانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، نیوز رپورٹر اسلام آباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 22 جنوری2020ء  بروز بدھ کالج چوک برنالہ ٹول (میرپور کشمیر زون) میں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نےشراکت کیبل نیٹ ورک کے CEO سے ان کے آفس میں جا کر ملاقات کی۔ اپنے ہیڈن پرمدنی چینل 2 نمبر پر چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے اس موقع پر انہیں مدنی چینل کا تعارف کروایا اور اپنی کیبل کے ہوم چینل پر مدنی چینل کا مدنی ڈیٹا چلانے کے حوالے سے بھی بات کی ۔( رپورٹ :محمد عماد عطاری، نیوز رپورٹر کشمیر)


دعوت کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام کوہاٹ سنگھیر بازار پشاور کابینہ پشاور زون KPK میں سٹار کیبل کے CEO ولایت شاہ صاحب سے ملاقات کی گئی۔ جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بیان کیا گیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت بھی پیش کی گئی۔ جس پر انہوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری(رکن زون)


25دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 25  جنوری2020ء بروز ہفتہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور کی ایک پرائیویٹ اسکول میں مدنی چینل کی پرموشن کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں مدنی چینل پروموشن زون ذمہ دار نے بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول دیکھائے اور اس حوالے سے بچوں سے سوال جواب کا سیشن بھی ہوا اور درست جواب دینے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے نیز ٹیچرز کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا اورا سکول کے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور ہاتھوں ہاتھ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے دی اور ان کو تمام آفیشل لنک بھی دیئے گئے۔ (رپورٹ: محمد عنایت عطاری ، رکن زون ہزارہ زون)


دعوتِ اسلامی کے تحت 24جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک رٹہ ڈڈیال کشمیر میں  مدرستہ المدینہ کے بچوں کے درمیان مدنی حلقے میں نگران میرپور کشمیر زون سید ریاض عطاری نے بیان فرمایا۔ آپ نے بچوں کی تنظیمی و اخلاقی پہلوؤں پر تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر بچوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ :محمد عماد عطاری، نیوز رپورٹر کشمیر)


مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 25جنوری2020ء بروز  ہفتہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے گورنمنٹ ہائی ا سکول باڑیاں میں میٹرک کے بچوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔ مدنی حلقے میں نمازکے موضوع پر بیان کیا اور انہیں مدنی چینل، کڈز مدنی چینل اور غلام رسول اینیمیشن کا تعارف کرواتے ہوئے پابندی سے مدنی چینل دیکھنےاور گھر والوں کو دکھانے کا ذہن دیانیز ہفتہ وار اجتماع میں اپنے بڑوں کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:عماد عطاری رکنِ زون)