دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ دنوں  نگران مجلس انجم رضا عطاری نےمیرپور خاص زون کی عمر کوٹ کابینہ کی ڈویژن کنری میں کیبل آپریٹر اور لائن مین سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں مدنی چینل کِڈز ٹرانسمیشن سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

نگرانِ مجلس نے مقامی مرکزی جامعۃالمدینہ کے طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں طلبہ کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری مدنی، مجلس مدنی چینل عام کریں ریجن ذمہ دار حیدرآباد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ دنوں  نگران مجلس انجم رضا عطاری نے حیدرآباد لطیف آباد نمبر 4 میں قائم جامعۃالمدینہ کے طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں انہیں استقامت اور محنت سے درس نظامی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی کام کرنے اور مدنی چینل کی تشہیر کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ نے مدنی کام کرنے اور مدنی چینل کی دعوت کو عام کرنے کی نیت کی ۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری مدنی، مجلس مدنی چینل عام کریں ریجن ذمہ دار حیدرآباد)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ریجن ذمہ دار سید جلیل عطاری نے 16جنوری بروز جمعرات تحصیل ڈسکہ میں ڈسکہ کیبل Headend سے ان کے آفس میں ملاقات کی. دوران ملاقات انھیں نیکی کی دعوت، مدنی چینل شروع کے نمبروں پر چلانے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ۔طارق عطاری مجلس مدنی چینل عام کریں )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےگزشتہ دنوں خیبرپختونخوامیں مدنی چینل کی تشہیر اور اس کے پیغام کا عام کرنے کے سلسلے میں مختلف اداروں کا دورہ کیا اور کیبل آپریٹرزسے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سٹی میں محمد ندیم C.E.O) کیبل ہیڈن( اور کوہاٹ K.D.A میں ا شفاق احمد C.E.O) جان کیبل(سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شروع کے نمبر پر چلانے کی نیت کی۔اسی طرح کوہاٹ میں مختلف موبائل شاپس پر مدنی ڈیٹا دیا گیا جس پر دکانداروں نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور مدنی ڈیٹا کو عام کرنے کی نیت کی۔

کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولاناحافظ حمید احمد چشتی صاحب (مہتمم مدرسہ مہریہ غوثیہ) سے ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئےکوہاٹ میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی، چشتی صاحب نے مدنی کاموں میں برکت کے لئے دعا فرمائی۔

فیضانِ مدینہ کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدرستہ المدینہ جزوقتی کا دورہ کیا، بچوں کو کِڈز مدنی چینل کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز وضو اور نماز کے فرائض بھی یاد کروائے ۔

اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار سید جلیل شاہ نے نگرانِ ڈویژن مشاورت اور گوجرانوالہ کابینہ کے مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار ذیشان عطاری کےگھر پر ان کے والد صاحب کی عیادت کی اور ان کی صحت و تندرستی اور خیر و برکت کے لئے دعا کی۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں پشاور کابینہ پشاور زون خیبرپختونخوا)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 9جنوری2020ء بروز جمعرات نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے خانیوال میں شفقت C.E.O)سٹار کیبل نیٹ ورک(اور B4U کیبل نیٹ ورک کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مدنی چینل کی نشریات جاری رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا اورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ مون کیبل نیٹ ورک کبیر والہ کا وزٹ بھی کیا۔


کبیر والہ کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقہ

خانیوال اور کبیر والہ کی مارکیٹس میں دکانداروں سے ملاقات

تفصیل:

دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کبیر والہ خانیوال میں 9جنوری 2020ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے طلبۂ کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور انہیں اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ نگرانِ مجلس نے مدنی حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اسی طرح نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے خانیوال اور کبیر والہ کی مختلف مارکیٹس میں دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔(رپورٹ: انجم رضا عطاری، نگران مجلس مدنی چینل عام کریں)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں مدرس کورس کا سلسلہ

زون ذمہ دار مجلس مدنی چینل عام کریں کا سنّتوں بھرا بیان 

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زون ذمہ دار محمد عنایت عطاری نے13جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں جاری مدرس کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا۔ زون ذمہ دار نے شرکاء کو دعوت اسلامی کی ایپلی کیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی چینل عام کرنے اور ڈیجیٹل سروسز سوشل میڈیا پیجز لائیک کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک سیالکوٹ پسرور اور ڈسکہ کابینہ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ  فیضانِ عطار مسجد ڈسکہ میں ہوا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے ذمہ داران کے تقرر اور شوریٰ کے مدنی پھول اور مجلس کے مدنی پھول پڑھنے، بارہ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “کی بکنگ کا ہدف دیا اورذمہ داران کے تقرر سے متعلق بھی کلام ہوا۔(رپورٹ:طارق عطاری، مدنی چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت  9جنوری2020ء بروز جمعرات اڈا پاہڑیانوالی پھالیہ میں پھالیہ اور گجرات کابینہ کے مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ کے حوالے سے اہداف دیئے اور سوشل میڈیا دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔(رپورٹ:طارق عطاری، مدنی چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 9 جنوری2020ء بروز جمعرات  مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والہ میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں ریجن ذمہ دار نے مدنی چینل سیٹیلائٹ کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز لائیک اور شیئر کرنے کا طریقہ بتایا، اس کے علاوہ مدنی چینل دیکھنے اور اپنے گھروالوں کو بھی مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:طارق عطاری، مدنی چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون)


ذمّہ داران نے حاجی مختیار (پرنسپل اٹک ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر)سے ملاقات کی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران ان دنوں ایک ماہ کے قافلے سفر کررہے ہیں ۔ دورانِ قافلہ نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ حاجی مختیار (پرنسپل اٹک ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر)سے ملاقات کی ۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی چینل عام کرنے اور سوشل میڈیا کے پیجز کو لائک کروانے کا ذہن دیا۔نگرانِ مجلس نے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:عنایت عطاری:مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ دنوں بہاولپور میں زون سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدرسۃالمدینہ بالغان اور مدنی عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں ، دورانِ ملاقات انہیں مدنی چینل کی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرکے دیں اور انہیں سوشل میڈیا سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے متعلقہ پیجز سے منسلک ہونے کا ذہن دیا نیز مدنی چینل کی ایپس کی تشہیر کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو ڈاؤن لوڈ کرکے دینےکی ترغیب بھی دلائی۔