دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ دنوں بہاولپور میں زون سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدرسۃالمدینہ بالغان اور مدنی عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں ، دورانِ ملاقات انہیں مدنی چینل کی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرکے دیں اور انہیں سوشل میڈیا سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے متعلقہ پیجز سے منسلک ہونے کا ذہن دیا نیز مدنی چینل کی ایپس کی تشہیر کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو ڈاؤن لوڈ کرکے دینےکی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 5جنوری2020ء بروز اتوار نگرانِ مجلس  نے بہاولپور کے ایک مقامی ہوٹل کے مینیجرسے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہوٹل میں روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ بارہ منٹ مدنی چینل چلانے کا ذہن دیا۔ نیز رکن زون نے چائے والے ا سٹال پر انفرادی کوشش کر کے اسلامی بھائیوں کو سوشل میڈیا پر دعوت اسلامی کےپیجز لائک کرنےکے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ:انجم رضا عطاری، نگران مجلس مدنی چینل عام کریں)


گری گنج بازار بہاولپور کی جامع مسجد بلال میں مدنی حلقہ

تفصیل:

5جنوری 2020ء کو گری گنج بازار بہاولپورکی جامع مسجد بلال میں شرکا ئے قافلہ کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے مدنی چینل اور سوشل میڈیا کی تشہیر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور تقریبًا 100 اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ایپلی کیشنز انسٹال کروانے کا ہدف دیا۔(رپورٹ:انجم رضا عطاری، نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت گزشتہ دنوں خانقاہ شریف احمد پور شرقیہ ملتان ریجن میں اسٹار کیبل نیٹ ورک کےC.E.O سے نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مدنی چینل چلانے، دیکھنے اور اسکے لئے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیانیز عاشقانِ رسول کے ہمراہ قافلوں میں سفرکرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:انجم رضا عطاری، نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں)


3 جنوری2020 ء بروز جمعۃ المبارک  ملتان ریجن کے احمد پور شرقیہ زون کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پررکن ِشوریٰ حاجی اسلم عطاری ، نگران ِمجلس مدنی چینل عام کریں کی بھی شرکت ہوئی، نگران ِمجلس مدنی چینل عام کریں نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کےآفیشل سوشل میڈیا پیجز اور اپلیکشنز کی تشہیر کرنے، مدنی چینل کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات میں سوشل میڈیا کے اسٹال لگانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:نگران مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری) 


مجلس مدنی چینل عام کریں کے نگران نے شرکائے قافلہ کی کوہاٹ میں حضرت حاجی بہادر کوہاٹی اور حضرت ابراہیم قندوزی رحمۃ اللہ علیہم کے مزار شریف پر حاضری

تفصیل:

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے نگران نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ K.P.K کے شہر کوہاٹ میں حضرت حاجی بہادر کوہاٹی اور حضرت ابراہیم قندوزی رحمۃ اللہ علیہما کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔

اسی طرح نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوہاٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا وزٹ کیا اور مدرسہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کومدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ واضح رہے کہ ! نگرانِ مجلس دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ ان دنوں ایک ماہ کے سفر پر ہیں ۔(رپورٹ: عنایت عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت ِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ G11 اسلام آباد میں27دسمبر2019ء بروزجمعہ مشورہ ہوا۔جس میں رُکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے راولپنڈی اور اسلام آباد زون کے کابینہ،علاقہ اور ڈویژن سطح کے ذمہ داران کی تربیت کی۔ نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکا کودعوتِ اسلامی کی مجالس آئی ٹی اور سوشل میڈیا کا تعارف پیش کیااور ان مجالس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: انجم رضا عطاری، نگران مجلس مدنی چینل عام کریں)



دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران ان دنوں ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں ۔ دورانِ قافلہ نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے ذمّہ داران  کے ہمراہ K.P.K کے شہر میلاد چوک کوہاٹ میں چوک درس دیا اور عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے کوہاٹ میں سید ظفر شاہ (میڈیسن ڈسٹری بیوٹر) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعاروف پیش کرتے ہوئے اپنی کمپنی کے ذریعے مدنی چینل کی پروموشن کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران نے کوہاٹ میں جامعہ مہریہ غوثیہ کے مہتمم مولانا حافظ حمید احمد چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے کوہاٹ میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور عاشقانِ رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدنی چینل عام کریں کے نگران دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان دنوں قافلے میں سفر کررہے ہیں۔ دورانِ قافلہ ذمّہ داران نے میانوالی میں چوک درس دیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ K.P.Kکوہاٹ میں نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نےمختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےجامعات المدینہ اور مدارس المدینہ قائم کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران نےپنجاب کےشہر میانوالی میں قافلے میں سفر کیا۔ دورانِ قافلہ زون ذمّہ دار اور شرکا ئے قافلہ نے چوک درس دیا جس میں نماز باجماعت پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔

اسی طرح نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے اسلام آباد کےریجن ذمّہ داراور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ میانوالی کی جامع مسجد یتیم خانہ کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا جس میں عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری،مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار اور دیگر شرکائے قافلہ کی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ میانوالی میں حاضری ہوئی۔ اس موقع پر نگران مجلس نے طلبائےکرام میں سنتوں بھرا  بیان کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کی دعوت عام کرنے، سوشل میڈیا پر مدنی چینل سے متعلق پیجز لائیک کرنے اور یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں ہزارہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 19 دسمبر 2019 ء بروز جمعرات نشتر ٹاؤن فیروز پور روڈ کابینہ لاہورمیں پرائیویٹ اسکول  میں مدنی چینل کڈز کی پرموشن کے لیے اسکول کے بچوں کو مدنی چینل پر غلام رسول کے مدنی پھول دکھائے گئے اور اس حوالے سے سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا نیزبچوں میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔(محمد عنایت عطاری، زون ذمہ دار مجلس مدنی چینل عام کریں)