دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران ان دنوں ایک ماہ کے قافلے میں
سفر کررہے ہیں ۔ دورانِ قافلہ نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں نے ذمّہ داران کے ہمراہ K.P.K کے
شہر میلاد چوک کوہاٹ میں چوک درس دیا اور عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دی۔ذمّہ
داران نے کوہاٹ میں سید ظفر شاہ (میڈیسن ڈسٹری بیوٹر) سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعاروف پیش کرتے ہوئے اپنی کمپنی کے ذریعے
مدنی چینل کی پروموشن کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی
طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران نے کوہاٹ میں جامعہ مہریہ غوثیہ کے مہتمم مولانا حافظ حمید احمد چشتی
صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے
کوہاٹ میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور عاشقانِ رسول کو مدنی قافلے میں سفر
کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:محمد
عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)