19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگرانِ مجلس مدنی چینل
عام کریں کا خانیوال میں مختلف کیبل نیٹ ورک کا دورہ
Wed, 15 Jan , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدنی چینل عام کریں کے تحت 9جنوری2020ء بروز جمعرات نگرانِ مجلس مدنی چینل عام
کریں انجم رضا عطاری نے خانیوال میں
شفقت C.E.O)سٹار کیبل نیٹ ورک(اور B4U کیبل
نیٹ ورک کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مدنی چینل کی نشریات جاری رکھنے پر ان کا شکریہ
ادا کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا اورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ مون کیبل نیٹ ورک کبیر والہ کا وزٹ بھی کیا۔