دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےگزشتہ دنوں خیبرپختونخوامیں مدنی چینل کی تشہیر اور اس کے پیغام کا عام کرنے کے سلسلے میں مختلف اداروں کا دورہ کیا اور کیبل آپریٹرزسے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سٹی میں محمد ندیم C.E.O) کیبل ہیڈن( اور کوہاٹ K.D.A میں ا شفاق احمد C.E.O) جان کیبل(سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شروع کے نمبر پر چلانے کی نیت کی۔اسی طرح کوہاٹ میں مختلف موبائل شاپس پر مدنی ڈیٹا دیا گیا جس پر دکانداروں نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور مدنی ڈیٹا کو عام کرنے کی نیت کی۔

کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولاناحافظ حمید احمد چشتی صاحب (مہتمم مدرسہ مہریہ غوثیہ) سے ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئےکوہاٹ میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی، چشتی صاحب نے مدنی کاموں میں برکت کے لئے دعا فرمائی۔

فیضانِ مدینہ کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدرستہ المدینہ جزوقتی کا دورہ کیا، بچوں کو کِڈز مدنی چینل کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز وضو اور نماز کے فرائض بھی یاد کروائے ۔

اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار سید جلیل شاہ نے نگرانِ ڈویژن مشاورت اور گوجرانوالہ کابینہ کے مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار ذیشان عطاری کےگھر پر ان کے والد صاحب کی عیادت کی اور ان کی صحت و تندرستی اور خیر و برکت کے لئے دعا کی۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں پشاور کابینہ پشاور زون خیبرپختونخوا)