21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں
کے تحت مختلف مقامات پر ڈیٹا بستہ لگایا جاتا ہے جس میں مدنی ڈیٹا(تلاوت،نعتیں،بیانات
اور مدنی چینل کے مختلف سلسلے آڈیو/ویڈیو میں اسلامی بھائیوں کو مفت فراہم کئے جاتے
ہیں)۔
اسی
سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادکے ہفتہ وار اجتماع میں بھی ڈیٹا بستہ لگایا گیا جہاں آنے والے
اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل کا ڈیٹا مفت فراہم کیا گیا، عاشقانِ رسول کی بڑی
تعداد اس بستے سے مستفیض ہوئی۔(رپورٹ: محمد شان عطاری ،ڈویژن مشاورت حیدرآباد)