دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 30اکتوبر2019ء کو  ذمہ داران نے پریس کلب مدین سوات KPK میں پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز بچوں کے مدنی چینل کے بارے میں خوشخبری سنائی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ذمہ داران نے انہیں مکتبہ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ،محمّد عنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے سواتKPK میں کبل کیبل ہیڈن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ایک اہم شعبے مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور کبل میں مدنی چینل آن ایئر کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے مکتبہ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ،محمّد عنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت حضرت داتا گنج علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمدنی چینل ڈیٹا اسٹال لگایا گیا جس میں آنے والے عاشقان رسول کو مدنی چینل کا  ڈیٹا دیامفت تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 14اکتوبر2019ء کوذمّہ داران نے لاہور ریجن قصور میں FCNکیبل ہیڈن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی چینل کی پاک سیٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔ علاوہ ازیں CEO ذوالفقار بھائی کے سسر جو پچھلے دنوں انتقال کر گئے تھے ان کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 13اکتوبر2019ء کولاہور ریجن قصور میںKDC کیبل ہیڈن اور ان کے عملے کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ زون مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریف کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلا می کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمہ داران نے شنکیاری مانسہرہ میں اتفاق کیبل ہیڈن سے ملاقات  کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چلنے والے مدنی چینل کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ، محمد عنایت عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے بالا کوٹ کابینہ ہزارہ زون گڑھی حبیب اللہ میں اسٹار نیٹ کیبل ہیڈن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اہم شعبے مدنی چینل سے متعلق تفصیلاً بریف کیا نیز وہاں پر مدنی چینل چلانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPKمجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی  عبد الحبیب عطاری کے والدِ محترم اور مدنی چینل کے مبلغ محمد ثوبان عطاری کے والدِ محترم کے ایصالِ ثواب کے لئے لاہور میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ استاذالحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نکات دئیے۔ اس موقع پر مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران نے ڈیٹا اسٹال لگایا اور اجتماعِ پاک میں آنے والے عاشقانِ رسول کو مدنی چینل کا ڈیٹا مفت فراہم کیا۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPK)


مجلس مدنی چینل عام کریں کےذمّہ داران نے  خاکی مانسہرہ میں Sky Link کیبل ہیڈن سے ملاقات کی اور مدنی چینل کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے ہوم چینل کے لئےمدنی چینل کا ڈیٹا پیش کیا۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری، رکنِ زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت فیضانِ مدینہ ایبٹ آبادمیں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں ڈیٹا اسٹال لگایا گیا جس میں ذمّہ داران نے اجتماع میں آنے والے عاشقانِ رسول کو مدنی چینل کا ڈیٹا مفت کاپی کرکےدیا ۔ اس اسٹال پر نگرانِ کابینہ بھی موجودتھے۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں ہزارہ TV ون کے چیف ایگزیکٹو، اینکراور ایڈیٹر کی آمد ہوئی ۔ مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے شعبہ مدنی چینل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔شخصیات نے مدنی چینل کی خدمات کو خوب سراہا اور مدنی چینل کا ڈیٹا اپنے چینل پر آن ایئر کرنے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ، محمّد عنایت عطاری ،مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 25 ستمبر 2019ء کو بالاکوٹ کے رکنِ زون نے  ہزارہ کمیونیکیشن کیبل آپریٹر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل کا تعارف پیش کیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور 5 اکتوبر 2019ء کو بالا کوٹ سے ہونے والے براہ راست مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔ (رپورٹ، محمّد عنایت عطاری ، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPK، مجلس مدنی چینل عام کریں)