دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان زون میں  ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی کاموں کو مزید پختہ کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے اہم نکات دئیے۔(رپورٹ، محمّد عنایت عطاری ، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPK، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں  مدرس کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔22ستمبر2019ء کو مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران نے اس کورس میں شرکت کی اور کورس میں شریک عاشقانِ رسول کو مجلس مدنی چینل عام کریں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی خوب مدنی چینل کو عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، محمّد عنایت عطاری ، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPK، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 20 ستمبر 2019ء کو ذمّہ داران نےسوات کیبل ایسوسی ایشن کے صدر حیات چمن سےسوات مینگورہ میں ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے  والی دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور پورے سوات میں مدنی چینل چلانے کے حوالے سے میٹنگ کی۔ (رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPKمجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 20 ستمبر 2019ء کو ذمّہ داران نے سوات مینگورہ(گرین چوک) میں نایاب کیبل ہیڈن کے CEO شاہد علی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے بہت ہی اہم شعبے مدنی چینل کا تعاف پیش کیا اور اس علاقے میں مدنی چینل چلانے کی ترغیب دلائی ۔ واضح رہے کہ پورے سوات میں یہ واحد نیٹ ورک ہے جہاں اینالوگ اور ڈیجیٹل دونوں موجودہیں اور بہت جلد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان دونوں پر مدنی چینل ON ہوجائے گا ۔(رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPKمجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی چینل عام کریں کے تحت18 ستمبر2019ء کو ذمّہ داران نے نگرانِ زون کے ہمراہ ضلع سوات تحصیل کبل میں کبل کیبل ہیڈن میں شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے چند شعبہ جات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں یہاں پر مدنی چینل اون ائیر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر  شرکا نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آج شام تک یہاں پر مدنی چینل ON ہوجائے گا۔(رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPKمجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی چینل عام کریں کے تحت18 ستمبر2019ء کو ذمّہ داران نے نگرانِ زون کے ہمراہ اوڈی گرام  سوات میں سنگر کیبل ہیڈن کے CEO مظفر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور آفس میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور یہاں پر مدنی چینل اون ائیر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مظفر شاہ نے مدنی چینل اون ائیر کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان کی نیتوں کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPKمجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی چینل عام کریں کے تحت18 ستمبر2019ء کو ذمّہ داران نے پشاور ہزارہ زون  و ڈیرہ اسماعیل خان زون KPK کے نگران کے ہمراہ تندوڈاک سوات میں تندوڈاک کیبل ہیڈن کے CEO اعجاز علی ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور یہاں پر مدنی چینل اون ائیر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اعجاز علی نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کل تک یہاں بھی مدنی چینل ON ہوجائے گا۔ (رپورٹ،محمّد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل خان زون KPKمجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت  لاہور زون میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 6 ستمبر 2019ء کو مری میں ہونے والےفیضان نماز کورس“ کے حوالے سے اہداف اور بھرپور تیاری کے متعلق نکات پیش کئے۔

٭مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 25 اگست2019ء کو سیالکوٹ زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران سمیت گجرات، دین گاہ اور پھالیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور 6 ستمبر 2019ءکو مری میں ہونے والے ”فیضان نماز کورس“ کی تیاری و دعوت کے حوالے سے خصوصی گفتگوکی گئی۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے ستیانہ روڈ رچنا ٹاؤن فیصل آباد ریجن میں واقع فیضان مدینہ ہُدیٰ مسجد میں حاضری دی اور وہاں کے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے طلبۂ کرام کو مدنی چینل پر چلنے والے مختلف سلسلوں کے حوالے سے آگاہ کیااور بچوں کے لئے آنے والے مدنی چینل کڈز  کے حوالے سےبھی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مدنی چینل کڈز ہمارے بچوں کی اخلاقی تربیت کےلئے بہت اہم ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں مبلغ دعوت اسلامی نے طلبۂ کرام کو بذریعۂ ویڈیو غلام رسول کے مدنی پھول کے تھری ڈی اینی میٹیڈ کارٹون بھی دکھائے اور اور ان کو بتایا کہ اس اسکرپٹ میں بچوں کے سیکھنے کے حوالے سے سنتیں اور آداب بھی موجود ہیں۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے شالامار باغ لاہور کے قریب سُکھ نہر اسٹاپ پر واقع ایک اسکول کا وز ٹ کیا۔مبلغ دعوت اسلامی نے اسکول کے بچوں کو غلام رسول کے مدنی پھول کارٹون دکھائےاور انہیں مدنی چینل اور مدنی چینل کڈز کا تعارف پیش کیاجس پر اسکول کے پرنسپل اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مبلغ دعوتِ اسلامی نے بچوں سے سوالات کئے اور درست جوابات دینے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

بعد میں ذمّہ داران نے اسکول کے پرنسپل مبشر مغل سے ملاقات کی اور ان والد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ بھی کی جس پر مبشرمغل نے مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ داران کا شکریہ ادا کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے ایبٹ آباد میں روزنامہ شمال کے ہزارہ ڈویژن کے چیف رپورٹر اور K2 چینل کے نمائندے سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی عوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل کی KPK میں پرموشن کے حوالے ذہن سازی کی۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نے دنیا پور اور کرم پور میں کیبل آپریٹر اور شخصیات سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی چینل عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح وہاڑی کے کیبل آپریٹر سے نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل عام کرنے کے متعلق ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت حیدرآبادمیں ذمّہ داران نے مقامی پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئےمدنی قافلہ میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا انہیں مدنی چینل کے مختلف سلسلوں کا تعارف بھی کروایا۔

اسی طرح مدنی چینل عام کریں کے تحت حیدرآبادمیں ذمّہ داران نے کیبل نیٹ ورک کے مالکان فیض اللہ زرداری اور آفتاب سولنگی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی اورمدنی چینل کاتعارف پیش کرتے ہوئے مدنی چینل پر چلنے والے مختلف سلسلوں سے آگاہ کیا جس کو کیبل نیٹ ورک کے مالکان نے بہت پسند کیا اور اپنے چینل پر چلانے کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پنجاب کے شہر بہاولپور میں علاقائی دورہ ہوا جس میں شرکاکو نیکی کی دعوت دی گئی۔

اسی طرح مدنی چینل عام کریں کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور کا مدنی قافلہ کاغان اور پھر ناران کی جانب روانہ ہواجس میں شرکا نے نیکی کی دعوت کو عام کیا۔