1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری کے والدِ
محترم اور مدنی چینل کے مبلغ محمد ثوبان
عطاری کے والدِ محترم کے ایصالِ ثواب کے لئے لاہور میں
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ استاذالحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نکات دئیے۔ اس موقع پر مجلس مدنی
چینل عام کریں کے ذمّہ داران نے ڈیٹا اسٹال لگایا اور اجتماعِ پاک میں آنے والے
عاشقانِ رسول کو مدنی چینل کا ڈیٹا مفت فراہم کیا۔(رپورٹ:محمد عنایت عطاری، پشاور ہزارہ زون + ڈیرہ اسماعیل
خان زون KPK)