دعوتِ اسلامی کے تحت 4نومبر2019ء کو بَن خرمہ میرپور کشمیر میں نئے جامعۃ المدینہ کا افتتاح کیا گیا ۔خوشی کے اس موقع پر اجتماعِ پاک انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر علمائے کرام اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔  رکن شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

واضح رہے! مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے اجتماعِ پاک میں اپنی مجلس کاا سٹال بھی لگایا اور اجتماعِ پاک میں آنے والے عاشقانِ رسول کو مفت مدنی چینل کا ڈیٹابھی دیا۔(رپورٹ،محمد عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں کشمیر زون)