18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کےشہر سرگودھا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6
مارچ 2022ء بروز اتوار مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ڈویژن مشاورت و نگران کابینہ سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ سرکاری ڈویژن نگران محمد عادل
رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیا نیز ہفتہ وار رسالے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کو مضبوط کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ کی پنجاب تشریف آوری
کی تیاریوں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد حامد عطاری مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)