26 ستمبر 2022ء بروز پیر بعد نمازِ عشاء جامع مسجد سیدہ طاہرہ گئوشالہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت استقبالِ ماہ میلاد اجتماع منعقد ہواجس میں ٹی وی کیبل آپریٹر، موبائل مارکیٹنگ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور علاقے کے عاشقانِ رسول سمیت شعبہ مدنی چینل عام کریں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ 1 گھنٹہ 12 منٹ مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار ان حسین عطاری، ندیم عطاری اور شان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شان عطاری ڈویژن مشاورت حیدرآباد ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )