18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر خاران میں ڈویژن ذمہ دار حسن مری
عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں محمد اشرف عطاری نے
رخشان کیبل آپریٹر سے ملاقات کی اور
انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے خاران کے موبائل
مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے
مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروایا جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی
کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)