دعوت  اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کرئے کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن ضلع وھاڑی تحصیل میں صوبائی ذمہ دار اشرف عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 63 دن کے تربیتی کورس میں شریک عاشقان رسول اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اشرف عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت نکات فراہم کئے اور انہیں شعبے کا دینی کام کرنے کے لئے ذمہ داریاں بھی دی جس پر انہوں نے احسن انداز میں ذمہ داری پوری کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے بعد طلبہ کرام کے ساتھ باہر جاکر قریبی دکانداروں سے ملاقاتیں کی اور ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی۔

٭دوسری جانب وھاڑی ، بھورے والا میں قائم موبائل مارکیٹ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی اشرف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری صوبائی ذمہ دار بلوچستان شعبہ مدنی چینل عام کریں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)