کشمور: نگران مجلس شعبہ مدنی چینل انجم رضاعطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جیکب آباد ڈویژن کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر مدنی حلقوں کا انعقاد کیا، شرکاء کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کے دلوں میں دینی معلومات حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔

اس موقع پر انجم رضاعطاری نے شرکاء کو مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشنز کا تعارف بھی کروایا تاکہ شرکاء دینی معلومات سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔

اس کے علاوہ مقامی ذمہ داران کے ساتھ مشترکہ نشست میں شعبہ کی ترقی اور کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ذمہ داران نے شعبہ کے اقدامات کو جاری رکھنے اور مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس پروگرام کا مقصد شعبہ مدنی چینل کو مزید موثر بنانا اور دینی فہم و آگاہی کو فروغ دینا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکاء دینی تعلیمات سے مستفید ہوسکیں۔(رپورٹ: مولانا احمد عطاری مدنی، کانٹینٹ:محمد عمر فیاض مدنی)