18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام مردان کے ایک پرائیویٹ اسکول میں
میٹ اپ کاانعقاد ہوا جس میں نگران مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان انجم رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کی دینی واخلاقی تربیت کی اور ان کو دعوت کی ڈیجیٹل سروسز کا
تعارف پیش کیا نیز سوشل میڈیا پشتو کے
کلپس بھی دکھائے اور ان کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
٭بعدازاں
نگران مجلس نے ا سکول پرنسپل سے ملاقات کی اور ان کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل
سروسز اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔اس
موقع پر مردان ڈویژن نگران بھی موجود تھے۔( رپورٹ: مجلس مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )