22 رجب المرجب, 1446 ہجری
جامعۃ المدینہ بوائز کوہاٹ میں طلبۂ کرام کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Mon, 11 Dec , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز کوہاٹ میں طلبۂ کرام
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ انجم رضا عطاری نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی
چینل عام کرنے کا ذہن دیا نیز جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اُن کی مختلف امور
پر تربیت کی۔